
ملک گیر ماتمی احتجاج : مجالس و جلوس میں حقوق کیلئے آوازیں بلند ہونے لگیں، D-12اسلام آباد اور قصر ابو طالب ؑ مغل آباد ، قصر شبیرڈھوک سیداں راولپنڈی میں قراردادیں منظور
اسلام آباد(ولایت نیوز)قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی ماتمی احتجاج کی کال پر ملک بھر کی مجالس اور جلوسوں میں آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں ۔
گذشتہ روز D-12اسلام آباد میں سید مدثر شاہ بخاری کے زیر اہتمام شہادت امام علی نقی ؑ کے جلوس میں علامہ اسد حسین شاہ بخاری نے جب ملت کو دپریش مسائل کی قرارداد پڑھی تو مجلس و جلوس کے ہزاروں شرکاء نے فلک شگاف نعروں کی صورت قرارداد کی تائید کی اور 25 رجب کے ماتمی احتجاج میں بھرپور شرکت کا اعادہ کیا گیا۔
قصر ابوطالب مغل آباد میں ممتاز نقوی کے زیر اہتمام جلوس عزا میں چوہدی مشتاق حسین نے قرار داد پیش کی جس کی ہزاروں شرکاء نے بھرپور تائید کی ۔

قصر شبیرؑ ڈھوک سیداں میں ہمدانی برادرز کے زیر اہتمام مجلس عزا میں قاضی وفا عباس صاحب نے قرارداد پیش کی بعد ازاں ذاکر علی رضا کھوکھر نے اپنے خطاب میں 25 رجب کے احتجاج کی بھرپور تائید کی ۔