کراچی اپ ڈیٹ : تمام عزادار رہا ؛ٹی این ایف جے کے صوبائی حکومت سے رابطے
کراچی (ولایت نیوز) کراچی میں یوم شہادت علی ؑ کے جلوس میں شرکت کی بنا پر گرفتار کئے جانے والے تمام عزاداروں کو رہا کردیا گیا۔ ٹی این ایف جے کے وکلاء ونگ کے نصیر الحسن کھوکھر ایڈووکیٹ کے مطابق تمام وکلاء رضاکارانہ طور پر عزاداروں کی رہائی کیلئے پیش ہوئے ۔ عدالت کے باہر نصیر کھوکھر ایدووکیٹ نے بتایا عزاداروں کی صرف رہائی نہیں ہوئی بلکہ 63 کے تحت ان کی ایف آئی آرز کو ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔
نصیر کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا کہ گرفتار ہونے والے عزادار زیادہ مرتنے کے حامل ہیں جنہیں سنت سجادؑ کی سعادت نصیب ہوئی جو ہم میں سے کسی کو نہ مل سکی انہوں نے تمام وکلا ساتھیوں کا بھی شکریہ اداکیا ۔

ٹی این ایف جے کے صوبائی صدر علامہ اصغر علی نقوی نے گذشتہ شب ایک ویڈیو پیغام میں کراچی ، جیکب آباد، لاڑکانہ میں عزاداروں سے ناروا سلوک پر حکومت سے شدید احتجاج کیا تھا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اور تنبیہ کی تھی کہ اگر حکومت نے رویہ نہ بدلا تو قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے حکم پر کسی راست اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
کراچی کے مومنین نے عزاداروں کی رہائی پر ان کا زبردست استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔
علامہ اصغر نقوی نے صوبائی وزیر مذہبی امور سید ناصر شاہ کی اسلام آباد روانگی سے قبل ملاقات بھی کی اور ان سے تمام عزاداروں پر قائم ایف آئی آرز خارج کرنے کا مطالبہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ایف آئی آرز خارج کردی جائیں گی۔
مختار آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما حذیفہ یمانی نے صوبائی وزیر سعید غنی سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں عزاداروں کی تشویش سے آگاہ کیا جس پر سعید غنی نے حکومت کی صفائی پیش کی کہ عزاداروں کو جلوس نکالنے پر گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ ڈبل سواری اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مختلف تھانوں نے گرفتار کیا تھا ۔ حذیفہ یمانی نے پولیس کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کی گرفتاری جلوس کے باہر سے عمل میں لائی گئی جو محبان اہلبیت ؑ سے جنگ کے مترادف ہے ۔
تحریک نفاز فقہ جعفریہ پاکستان ذندہ باد۔
عزادار ۔قائد آغا سید حامد علی شاہ موسوی ذندہ باد۔ ۔