8 شوال : پوری دنیا صدائے موسوی سے گونج اٹھی ؛ بقیع کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، حسین مقدسی؛ سربراہ تحریک کی مرکزی ریلیوں میں شرکت
عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر شدت پسندی کیخلاف اورمزارات مقدسہ کی بحالی کیلئے شہر شہرریلیاں‘مظاہرے
ریلیوں میں لاکھوں فرزندان اسلام کی شرکت، عشق رسالت وا ہلبیت ؑ کے رقت انگیز مناظر، مزارات بحالی تحریک کے آغاز پر آغا حامد موسوی کو زبردست خراج تحسین
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ نے مرکزی ریلیوں کی قیادت کی؛ اسلام کے محسنوں کے مزارات و آثار کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، حسین مقدسی
قرآن کریم کی توہین، نبی کریم ؐکے شاتمانہ خاکے اور مزارات مقدسہ کی توہین ایک ہی سازش کی کڑیا ں ہیں، خط موسوی پر ہمیشہ قائم رہیں گے
سعودی ولی عہد کا شدت پسندی کے خاتمے کا عزم لائق تحسین ہے جنت البقیع و جنت المعلی کے مزارات کی تعمیر کرکے مسلمانوں کے زخمی دلوں پر مرہم رکھیں
شیطانی طاقتوں کی جانب سے پروان چڑھائی گئی انتہا پسندی سے عالم اسلام لہو لہان ہوگیا انتہا پسندی کا خاتمہ کیلئے ہر مسلمان فرد اور ملک کو کردار ادا کرنا ہوگا
عوامی مقامات، قومی شاہراہیں اور پریس کلب جنت البقیع تعمیر کرو کے نعروں سے گونجتے رہے،اہلبیتؑ،امہات المومنین ؓو صحابہؓ کے مزارات کی توہین کیخلاف شیعہ سنی ہم آواز
اسلام آباد آ،راولپنڈی مری روڈ پر بقیع ملین مارچ،بپارہ،لاہور ایمپریس روڈ پشاور قصہ خوانی کراچی کوئٹہ ملتان حیدر آبادفیصل آباد خانیوال سکھر پریس کلبز سمیت تمام شہروں میں احتجاج
اسلام آباد(ولایت نیوز)ایک صدی قبل8شوال 1344ھ کو سرزمین حجاز میں مزارات مقدسہ کی مسماری کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر ’عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع‘ شدت پسندی و عدم برداشت کے خاتمہ اور اسلامی آثار کی بحالی کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا۔
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کے فرمان کے تحت دنیا کے تمام برا عظموں و ممالک سمیت پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں دیہات میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و ذیلی تنظیموں کی جانب سے ماتمی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی پریس کلبز اور عوامی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن کے دوران عشق رسالت ؐ و اہلبیت اطہارؑ و پاکیزہ صحابہ کبارؓ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے جنت البقیع وجنت المعلیٰ میں مدفون دختر رسول ؐ خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا،اہلبیت اطہار ؑ، امہات المومنینؓ حضرت خدیجۃ الکبریٰ حضرت عائشہؓ حضرت حفصہؓ اور صحابہ کبار ؓ حضرت عثمان ؓ،آئمہ اہلبیت،سردار جنت امام حسن ؑ امام زین العابدین ؑ، امام باقر، امام جعفر صادق ؑکے مزاراتِ کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ کیا،ا س موقع پر مغربی ممالک اور بھارت میں اسلامی شعائر کی توہین کے خلاف زبردست آواز احتجاج بلند کی گئی.
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حسین مقدسی نے اسلام آباد اور راولپنڈی کی ریلیوں کی قیادت کی۔اس موقع پر راولپنڈی مری روڈ پر بقیع ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ انتہا پسندی دین اسلام کی ضد ہے قرآن کریم کی توہین، نبی کریم ؐکے شاتمانہ خاکے اور مزارات مقدسہ کی توہین ایک ہی سازش کی کڑیا ں ہیں، خط موسوی پر ہمیشہ قائم رہیں گے اسلام کے محسنوں کے مزارات او آثار کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے سعودی ولی عہد کی جانب سے شدت پسندی کے خاتمے کا عزم لائق تحسین ہے جنت البقیع و جنت المعلی کے مزارات کی تعمیر کرکے مسلمانوں کے زخمی دلوں پر مرہم رکھیں،شیطانی طاقتوں کی جانب سے پروان چڑھائی گئی انتہا پسندی سے عالم اسلام لہو لہان ہوگیا انتہا پسندی کا خاتمہ کیلئے ہر مسلمان فرد اور ملک کو کردار ادا کرنا ہوگا، آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا یہ موقف ساری دنیا تسلیم کرچکی ہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں اسلامی مکاتب کو لڑانے والے شیعہ یا سنی نہیں اغیار کے ایجنٹ ہیں ، علامہ حسین مقدسی نے دہشت گردی کی تازہ لہر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کالعدم تنظیموں پر ہاتھ ڈالنے میں مضمر ہے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل کرنا ہوگا،ریلی سے علامہ قمر حیدر زیدی ، قاضی وفا عباس اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔
مختار جنریشن کے سینکڑوں کمسن کارکن اور ابراہیم اسکاﺅٹس کے جوان جنت البقیع کی شبیہ بینرز اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر جنت البقیع کی تعمیر سے متعلق نعرے درج تھے۔دورانِ جلوس تمام راستے نوحہ خوانی اور ماتمداری کا سلسلہ جاری رہا
بقیع ملین مارچ ماتمی ریلی امام بارگاہ ناصر العزاراولپنڈی مری روڈسے نکالی گئی جس میں بیسیوں ہزاروںعاشقان رسالت نے شرکت کی ریلی مقررہ راستوں سے گزر کر امام بارگاہ کرنل مقبول حسین میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت سینئیر علمائے کرام ماتمی عزاداروں اور تمام مکاتب فکر کے رہنماو¿ں نے کہ ۔اسلام آباد دربار سخی محمود بادشاہ اسلام آباد سے نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو سری نگر ہائی سے گزر کر آبپارہ چوک پہنچی جہاں سیکرٹری جنرل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ بشارت امامی ،علامہ قمر زیدی ، جمیل قریشی ،ذوالفقار علی راجہ ، اور بو علی مہدی نے خطاب کیا ۔احتجاجی پروگراموں میں منظور کردہ قرار دادوں میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات جنت البقیع اور جنت المعلی کی مسماری کو سو سال پورے ہوچکے ہیں، عالمی ضمیر مذہبی تعصب، انتہا پسندی اور عدم برداشت کے نتیجے میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کے انہدام کے اس وحشیانہ آغاز کو نہ صرف روکنے میں ناکام رہا بلکہ اپنے مفادات کے تحت عالمی طاقتوں نے مذہبی جنونیوں کو سپورٹ کیا اور پھر دنیا کے مختلف مذاہب کے آثار کو نقصان پہنچانے کا ایسا خوفناک سلسلہ شروع ہوا جوکبھی صیہونیوں کے ہاتھوں مشرقی یروشلم میں مسلمانوں اور عیسائیت کے مقدس مقامات کی آتشزدگی کاباعث بنا کبھی بامیان میں بدھا کے ہزاروں سال پرانے مجسموں کو نگل گیا، کبھی عراق و شام میں ہزاروں سال پرانی تہذیبوں کو پامال کرگیااور سب سے زیادہ نقصان اسلامی تہذیب کے مراکز کو ہوا کہ سعودی عرب میں صرف 5فیصد اسلامی آثار باقی رہ گئے ہیں باقی سب کو مذہبی اختلاف کی بنیادپر شرک قرار دیتے ہوئے مٹادیا گیا۔مسلمانوں کے مقدس مزارات کو صرف عرب ہی نہیں پاکستان یمن افغانستان مالی نائیجیریا یمن لیبیا مصر سار ی دنیا میں بدترین نقصان پہنچایا گیا۔
قرارداد میں اس امر پر دکھ کا اظہار کیا گیا کہ مزارات گرانے والے نجدکے حکمرانوں کے اولین مرکز الدرعیہ کے مکانات و محلات کو اقوام متحدہ نے عالمی اثاثہ قرار دے کر ان کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھالی ہے جبکہ دنیا کے بڑے مذہب اسلام کے آغاز سے منسلک تعمیرات جہاں سے تحفظ و حرمت انسانیت کا نظریہ دنیا میں پھیلا انہیں تیزی سے مٹائے جانے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔قرارداد میں عالمی امن کے ضامن اداروں، مغربی حکومتوں اور تحفظ آثار کے اداروں، آئی سی سی، یورپی یونین، او آئی سی، عرب لیگ اور سارک سے پُرزور دردمندانہ اپیل کی گئی کہ وہ اس اہم انسانی و تاریخی مسئلہ کے حل کی طرف توجہ مبذول کرے اور مقاماتِ مقدسہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی شانِ گذشتہ و شوکتِ رفتہ کو بحال کرے، ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مظلومین کو ان کا حق نہیں مل جاتا اور یہود و ہنود و نصاریٰ کی تمام سازشیں شعور و آگہی سے ناکام نہیں ہو جاتیں،
قراردادمیں رہبرِ تشیُع مؤسسِ عزائے بقیع آغا سید حامد علی شاہ موسوی علیہ الرحمہ نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں بھی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کے نام کر دیں تھیں اور اپنے ارتحال سے قبل سعودی فرمانرواوں کو ایک مکتوب ارسال کِیا جس میں آقائے موسویؒ نے ان پر باور کرایا کہ جنت البقیع کے انہدام سے شہ پا کر مزاراتِ مقدسہ کو دیگر مذہب بھی نشانہ بنا رہے ہیں اور اسلام کو بدنام کر رہے ہیں، خط میں شہزادہ محمد بن سلمان سے آقائے موسویؒ نے اپیل کی کہ وہ مزاراتِ مقدسہ جنت البقیع کی تعمیرِ نو کر کے عالمِ اسلام کے دل جیت لیں اور دہشتگردی و انتہا پسندی پر کاری ضرب لگائیں۔ ۔قراردادوں میں سیکیورٹی فورسز اور عوام پر دہشت گردوں کے حملوں کی پرزور مذمت اور افواج پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا، دہشت گردی کے تمام سانحات کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سیاسی جوڑ توڑ کے نتیجے میں کالعدم جماعتوں کو ملنے والی چھوٹ کی پرزور مذمت کی گئی اور نیشنل ایکشن پلان پر غیر مشروط عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ۔
ایک قرارداد میں اہل تشیع کے خلاف ہونے والی زیادتیوں متعصبانہ یکساں نصاب کے خاتمے عزاداروں کے خلاف ناجائز مقدمات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کے اہل تشیع کو برابری کی سطح پر مذہبی حقو ق دیئے جائیں۔در ایں اثناءامریکہ میں نیو یارک واشنگٹن ڈی سی ،کینیڈا کے شہر اوٹاو،بربطانوی دارالحکومت لندن ،،یونان، جرمنی، ساﺅتھ افریقہ،آسٹریلیاسمیت دیگر ملکوں میں بھی یوم ِ انہدام جنت البقیع کے پرو گرام منعقد ہوئے۔
ریلیوں میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی ؒکو مقامات مقدسہ کی بحالی کی عالمی تحریک شروع کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا امن و محبت کی راہ پر قائم رہتے ہوئے مزارات مقدسہ کی بحالی کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔شرکائے مظاہرہ بارگاہِ امامِؑ زمانہ میں تعزیت و تسلیت کے ساتھ مشنِ ولاءو عزا وحرمتِ سادات، احترامِ مرجعیت و مرکزیت کے ساتھ تمسک رکھنے اور تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی کے ہرلائحہ عمل پر لبیک ، مشن ولاو عزا اس پر گامزن رہنے کے عہد کا اظہار کیاگیا۔در ایں اثناءامریکہ میں نیو یارک واشنگٹن ڈی سی ،کینیڈا کے شہر اوٹاو،بربطانوی دارالحکومت لندن ،،یونان، جرمنی، ساﺅتھ افریقہ،آسٹریلیاسمیت دیگر ملکوں میں بھی یوم ِ انہدام جنت البقیع کے پرو گرام منعقد ہوئے۔ریلیوں میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کو مقامات مقدسہ کی بحالی کی عالمی تحریک شروع کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا امن و محبت کی راہ پر قائم رہتے ہوئے مزارات مقدسہ کی بحالی کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔