پاراچنار کی تاریخ میں پہلی بار یوم انہدام جنت البقیع کا جلوس۔پریس کلب لبیک یازہراؑ کی صداؤں سے گونج اٹھا
پاراچنار کی تاریخ میں پہلی بار یوم انہدام جنت البقیع کا جلوس۔پریس کلب لبیک یازہراؑ کی صداؤں سے گونج اٹھا
پاراچنار(نجف علی )پاراچنار کی تاریخ میں پہلی بار قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شا ہ موسوی کی کال پریوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے احتجاجی جلوس12جون بروز بدھ 2019 کو نکالا گیاجس کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاراچنار کے صدر شبیر حسین طوری ، ٹی این ایف جے پاراچنار کے رابطہ سیکرٹری سید غضنفر علی شاہ، مولانا ابرار حسین طوری ، تیمور حسین طور ی ، ماسٹر یوسف حسین ، مہدی طوری ، حبیب حسین طوری اور دیگر زعماءکررہے تھے ۔
مظاہرے میں عاشقان رسالتؐ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاراچنار پریس کلب پہنچ کر جلوس نے جلسہ کی شکل اختیار کرلی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خاتون جنت بنت رسولؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کی اجڑی قبر عالم اسلام کی بے حسی و ناقدری کا کھلا ثبوت ہے جس کی سزا امت مسلمہ رسوائی کی شکل میں بھگت رہی ہے ۔
اس موقع پر منظور کردہ قراردادمیں عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ جنت البقیع و جنت المعلی کے مزارات سمیت تمام اسلامی آثار کی عظمت رفتہ بحال کی جائے ، قرارداد میں انہدام جنت البقیع کو عالمی سطح پر اٹھانے پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شا ہ موسوی کو خراج تحسین پیش کیا گیااور ان کے ہر حکم پر لبیک کہنے کے عہد کا اظہار کیا گیا۔
لعنت ہو الِ سعود پر۔