دنیا کے منصفو! مظلوم کشمیریوں کی آواز سنو۔۔ مختار سٹوڈنٹس کی کشمیر ریلی

ولایت نیوز شیئر کریں

یوم یکجہتی کشمیر : نیشنل پریس کلب کے سامنے مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ریلی

اسلام آباد( ولایت نیوز)قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق سوموار کویوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں بھی کشمیریوں کی تحریک حریت و آزادی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرے ہوئے اوریکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ٹی این ایف جے ، مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن فیدرل کیپٹل اسلام آباد کی یوم یکجہتی کشمیر کمیٹی کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے سامنے ریلی کی قیادت علامہ راجہ بشارت حسین امامی ،علامہ زاہدعبا س کاظمی ، علامہ سیدابوالحسن تقی ، علامہ محسن علی ہمدانی ،سیدبوعلی مہدی ، چویدری مشتاق حسین ، ذوالفقار علی راجہ،سید ثمر الحسن نقوی،سید محمدعباس کاظمی ، سیدزین العابدین نقوی ڈاکٹراین ایچ نقوی ، کاشف کاظمی ، تبیان عباس زیدی ،عبدالحسین بنگش، ایم ایچ جعفری اور دیگر عمائدین نے کی۔

اس موقع پر شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ بشارت حسین امامی کا کہنا تھا کہ کربلا آزادی وحریت کا سرچشمہ ہے وہ دن دور نہیں جب مظلومین کشمیر راہِ حسین ؑ ابن علی ؑ پر چلتے ہوئے آزاد ی کی منزل سے سرفراز ہوں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے ہے،اسکے علاوہ کسی بھی فارمولے یا پلان کو منظور کرنا کشمیر ی و پاکستانی شہداء کے لہو سے غداری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے یہی وجہ ہے کہ اس جنت ارضی کے حصول کیلئے صرف کشمیریوں ہی کا خون نہیں بہابلکہ افواج پاکستان نے تین سے زائد جنگیں لڑی ہیں اور پاکستانی عوام کو اسی کاز سے پاسداری کی پاداش میں آج تک دہشت گردی اور بھارتی ریشہ دوانیوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے لہو اور مجاہدین حریت کی قربانیوں کے طفیل آج آزادی کشمیر کی منزل قریب آن پہنچی ہے ،ہندو بنیا کشمیر کو محکوم نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ کربلائے کشمیر میں بھارتی درندوں کے مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں مگر عالمی تنظیمیں اور حقوقِ انسانی کے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اگر ان کے ضمیر جا گ رہے ہوتے تو آج مظلوم کشمیری عوام یوں بے حال اور دربدر نہ ہوتے جو حسرت و یاس کے عالم میں پورے عالم اسلام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

علامہ سیدمحسن علی ہمدانی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ہم آواز اور انکی جدوجہدِ آزادی سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ کشمیریوں کے دکھ سکھ ہمارے ہیں اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کا فرض ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کو مجبور کریں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے سامنے سرجھکادے،بصورتِ دیگر جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

شرکائے ریلی نے سیدمحمدعباس کاظمی کی جانب سے پیشکردہ قرارداد پرجوش نعروں کی گونج میں منظور کی جس میں اقوام متحدہ پر زوردیاگیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جبرواستبداد اور مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیر میں بھارتی افواج کی مذموم کاروائیوں کو فی الفور بند کروانے کیلئے جراتمندانہ اقدامات کریں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کروائیں کیونکہ اگر مشرقی تیمور میں انتخابات کروائے جاسکتے ہیں تو کشمیر میں ایسا کیونکر ممکن نہیں ۔ قرارداد میں عالمی ادارے سے کہا گیا کہ وہ دوہرا کردار ترک کرکے حقوق انسانی کی محافظت جو کہ اس کے چارٹر کا حصہ ہے اس پر عملدرآمد کروائے۔

بعدازاں مظاہرین کشمیر کی آزادی تک جنگ رہیگی ،جنگ رہیگی،بھار ت کا جو یار ہے وہ قوم کا غدار ہے،افواج پاکستان زندہ باد ،دہشتگرد مردہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان اور دیگر نعرے لگاتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔اختتام پر علامہ زاہدعباس کاظمی نے آزادی کشمیر کیلئے دعا کروائی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.