ہر ظلم دہشت گردی نے عدل کی پامالی سے جنم لیا 9تا15شعبان ایام عدل منائیں گے، وہ وقت آکر رہے گا جب مظلوم اور محروم زمین کے وارث قرار پائیں گے، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

ہر فتنہ و فساداوربحران کا بنیادی سبب عدل و انصاف کا فقدان ہے، 9تا15شعبان ایام عدل منائیں گے،قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
ہر ظلم دہشت گردی نے عدل کی پامالی سے جنم لیا، نظام کائنات اور اسلام کی بنیاد عدل ہے‘ پاکستان کی بنیاد عدل پر مبنی نظام کا قیام تھا
دنیا میں طاقت والوں کا راج ہے کمزور ممالک کی آزادی سلب ہوچکی ہے استعماری کمپنیاں پوری دنیا کے وسائل کو لوٹ رہی ہیں
کربلا مظلوموں اور محروموں کی ابدی و سرمدی پناہ گاہ ہے،کربلا عدل الہی کی پکاربن کر ہر زمانے اور خطے میں گونج رہی ہے
عدل خدوا ند عالم کا وعدہ ہے وہ وقت آکر رہے گا جب مظلوم اور محروم زمین کے وارث قرار پائیں گے اور ظالموں کو چھپنے کیلئے کوئی جگہ میسر نہ ہوگی
ایام عدل کے دوران ہم شکل پیغمبر شہزادہ علی اکبر ؑ اورمسیحائے مظلومین حضرت امام مہدی ؑ کی ولادت پرنور کی محافل و تقریبات کا انعقاد کریں
دہشت گردی اوربھارت کی شرانگیزیوں کی مذمت اورمظلومین عالم سے یکجہتی کیلئے پرامن آواز احتجاج بلندکی جائے، آغا حامد موسوی کی عاشقان رسالتؑ سے اپیل

اسلام آباد (ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے9تا15شعبان ایام عدل منانے کا اعلان کردیا، عاشقان رسالتؐ ہم شکل پیغمبر موذن حسینیت شہزادہ علی اکبر ؑ اورمسیحائے مظلومین جہاں حضرت امام مہدی ؑ آخر الزمان کی ولادت پرنور کی محافل و تقریبات کے دوران عدل کے قیام، ظلم و جبر کے انہدام، دہشت گردی کی مذمت، ازلی دشمن بھارت کی شرانگیزیوں کے خلاف اورکشمیر و فلسطین یمن بحرین برما سمیت مظلومین عالم سے یکجہتی کیلئے پرامن آواز احتجاج بلند کرکے عشق رسالت ؐ و اہلبیتؑ اور حب الوطنی کا عملی ثبوت دیں۔

ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری ہونے والے بیان میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائدآغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پوری کائنات عدل پر استوار ہے اسلام کی بنیاد عدل ہے پاکستان کے قیام کا مقصد عدل پر مبنی نظام کا قیام تھا آج دنیا میں ہر فتنہ و فساد اور بحران کی بنیادی وجہ عدل و انصاف کا فقدان ہے ہر ظلم دہشت گردی نے عدل کی پامالی سے جنم لیا دنیا میں طاقت والوں کا راج ہے چند طاقتور ممالک نے کمزور ممالک کی آزادی کو سلب کر رکھا ہے استعماری کمپنیاں پوری دنیا کے وسائل کو لوٹ رہی ہیں مظلوموں اور محروموں کی فریاد سننے والا کوئی نہیں، اپنے حقوق سے محروم ہر شخص، اپنی زمین پر اجنبی بنادیئے گئے کشمیری فلسطینی اور دہشت گردی و بربریت سے کچلے انسان مہدی موعود ؑ کی آمد کیلئے فریاد کناں ہیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ کربلا مظلوموں اور محروموں کی ابدی و سرمدی پناہ گاہ ہے اسلامی نظام کی پامالی اور عدل کے انہدام کے خلاف کربلا کا قیام عمل میں آیا، آج بھی مظلوموں محروموں کے استقلال کا سرچشمہ کربلا ہے جہاں 72نفوس نے ملوکیت و آمریت کے ظلم و جبر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا یہی وجہ ہے کہ کربلا عدل الہی کی پکار ہر زمانے اور خطے میں گونج رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدل خدوا ند عالم کا وعدہ ہے ہر انسان کا حق ہے جس کے قیام کیلئے ہر دور میں نمائندگان خداسرگرم عمل رہے وہ وقت یقینا آکر رہے گا جب مظلوم اور محروم اس زمین کے وارث قرار پائیں گے اور ظالموں کو چھپنے کیلئے روئے زمین پر کوئی جگہ میسر نہ ہوگی۔

دریں اثناء عالم گیر ایام عدل کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کیلئے ٹی این ایف جے کی مرکزی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کے کنوینر ایم ایچ جعفری کو نامزد کیا گیا جبکہ ذوالفقار علی راجہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر، پروفیسرغلام عباس حیدری سیکرٹری اورثمر الحسن نقوی ڈپٹی سیکرٹری ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.