لبیک البقیع: لاہور میں یوم انہدام جنت البقیع ریلی بی بی پاکدامن ؑ سے نکالی جائے گی
جنت البقیع میں رسالتماب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہلیبیت اطہارؑ، پاکیزہ صحابہ کبارؓ اور امہات المومنینؓؓ کے مزارات مقدسہ کی مسماری کے خلاف پر امن صدائے احتجاج بلند کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں حسب ِ سابق لاہور میں دربار بی بی پاک دامنہ ؑ پر مختصر مجلس عزا کے بعد سہ پہر 03:00 بجے پر امن ماتمی احتجاجی ریلی کا آغاز ہوگا جو پریس کلب پنہچ کر قومی و بین الاقوامی میڈیا کواپنا احتجاج ریکارڈ کروا نے کے بعد مسافر خانہ دربار بی بی پاک دامن پنہچ کر اختتام پذیر ہوگی۔
جملہ عاشقان رسالت سے شرکت کی استدعا ہے ۔
سید حسن کاظمی ( یوم انہدام جنت البقیع کمیٹی)
یہ وار وہابی ، دیوبندی عالموں تحفظ ختمِ نبوت کی طرف سے ہوا ہے، جو کہ ولیوں کی تعلیم اور اُن کے مزاروں کے سخت دشمن ہیں۔ حتی کہ اِنھوں نے بارہویں صدی میں حضور پاکؐ کے روضے کو بھی مسمار کرنا چاہا تھا اور شاہ سعود نے عبد الوہاب کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہی شخص مسلمان ہے اور وہی حج کر سکتا ہے جو فرقہ وہابیہ اختیار کرے۔ جن لوگوں نے اِس فرقے کو تسلیم نہیں کیا تھا ، اُن کا مکے سے مدینے تک قتلِ عام کرایا گیا تھااور بطورِ عبرت اُن مسلمانوں کی لاشیں درختوں پر لٹکائی گئیں تھیں اور مسجدِ ضراّر کا بدلہ لینے کے لئے اِن کی مسجدوں کو مسمار کرادیا گیا تھا اور جن مسلم ملکوں نے احتجاج کیا تھا اُن پر حج کی پابندی لگا دی گئی تھی اور اُس کے بعد آج تک بے شمار مقدس مزار گرائے گئے جن میں حضور ؐ کے والد اور والدہ کے مزار بھی شامل ہیں۔ ظاہر میںیہ لوگ پارسا ، نیکوکار اور خوش اخلاق نظر آتے ہیں لیکن جھوٹی گواہیاں ، جھوٹی قسمیں ، جھوٹے مقدمات ، بہتان اور جھوٹے پروپیگنڈے کے وقت خدا خبر اِن کا ایمان کہاں چلا جاتا ہے