مسلم ممالک دوست دشمن کو پہچانیں اور باہم متحد ہو کر صیہونیت و شیطنت کے عزائم ناکام بنا دیں علامہ حسین مقدسی
مسلم اُمہ ہو شیار! مسلسل ہزیمتوں کے بعد امریکہ اسرائیل مسلم ممالک کو باہم لڑا کر اپنے مکروہ مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں۔ علامہ حسین مقدسی
اسرائیل کو فادر لینڈ کہنے والا مودی کس منہ سے ایران سے تجارتی راستہ مانگ رہا ہے۔ سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ
پاکستان کے خلاف فتووں نے استعمار پرست مفتیوں کے ایمان کا پول کھول دیا۔ علامہ حسین مقدسی
حسینیتؑ ہمیشہ سرفراز رہے گی، یزیدیت کے حق میں فتوے دینے والے تاریخ میں منہ چھپاتے پھریں گے۔ علامہ حسین مقدسی
پاکستان اور ایران ایک جیسی یلغار کا شکار ہیں عالمِ اسلام کو ایک ہو کر ان یلغاروں کو روکنا ہو گا۔ علامہ حسین مقدسی
عرب وزرائے خارجہ کے بجائے مسلم وزرائے خارجہ اور حکمرانوں کی کانفرنس بلا کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے
مسلم ممالک ہوشیار رہیں، امریکی چالوں کا شکار ہونے کے بجائے سوچ سمجھ کر لائحہ عمل طے کریں
بھارت اسرائیل امریکہ کا شیطانی ثلاثہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے
مسلم ممالک پاکستان اور ایران کی حمایت میں آ کر گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چُور کر دیں۔ علامہ حسین مقدسی
علی لاریجانی کی شہادت پر ایرانی قیادت کا نہ جھکنے والا حوصلہ لائقِ تحسین ہے
دنیا تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی، عالمی ادارے اقوامِ متحدہ اور امن پسند قوتوں کو آگے آنا ہو گا۔ علامہ حسین مقدسی
حکومت عید الفطر کے اجتماعات اور یومِ انہدامِ جنت البقیع و جنت المعلیٰ کے ماتمی احتجاجی جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے
یوم القدس حمایتِ مظلومین کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب؛ فقید المثال پروگراموں کے انعقاد پر کمیٹی کو خراجِ تحسین
اسلام آباد ( ) تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ مسلم اُمہ ہوشیار! مسلسل ہزیمتوں کے بعد امریکہ اسرائیل مسلم ممالک کو باہم لڑا کر اپنے مکروہ مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں، اسرائیل کو فادر لینڈ کہنے والا مودی کس منہ سے ایران سے تجارتی راستہ مانگ رہا ہے، پاکستان کے خلاف فتووں نے استعمار پرست مفتیوں کے ایمان کا پول کھول دیا، تاریخ کا اٹل فیصلہ ہے کہ حسینیتؑ ہمیشہ سرفراز رہے گی، یزیدیت کے حق میں فتوے دینے والے تاریخ میں منہ چھپاتے پھریں گے، پاکستان اور ایران ایک جیسی یلغار کا شکار ہیں عالمِ اسلام کو ایک ہو کر ان یلغاروں کو روکنا ہو گا، مسلم ممالک دوست دشمن کو پہچانیں اور باہم متحد ہو کر صیہونیت و شیطنت کے عزائم ناکام بنا دیں، عرب وزرائے خارجہ کے بجائے مسلم وزرائے خارجہ اور حکمرانوں کی کانفرنس بلا کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے، علی لاریجانی جیسے سرکردہ لیڈران کی شہادت پر ایرانی قیادت کا نہ جھکنے والا حوصلہ لائقِ تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ کی یوم القدس حمایتِ مظلومین کمیٹی کے کنوینیئر شوکت عباس جعفری کی قیادت میں زعماء کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ مسلم ممالک ہوشیار رہیں، صیہونی و استعماری چالوں کا شکار ہونے کے بجائے سوچ سمجھ کر لائحہ عمل طے کریں۔ انہوں نے اس امر پر دکھ کا اظہار کیا کہ بھارت اسرائیل امریکہ کا شیطانی ثلاثہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے، پاکستان سے محبت رکھنے والے غیور افغان بھارتی ایجنڈے کے خلاف میدانِ عمل میں آئیں۔ علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ گریٹر اسرائیل ایجنڈا دنیا کو تباہی کے دہانے پر لا چکا ہے، عالمی ادارے اقوامِ متحدہ اور امن پسند قوتوں کو آگے آنا ہو گا، مسلم ممالک پاکستان اور ایران کی حمایت میں آ کر گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے منصوبوں کو چکنا چُور کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ کی کال پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم القدس حمایتِ مظلومین کے پروگراموں کا انعقاد الٰہی فرائض کی بہترین انجام دہی ہے، حمایتِ مظلومین کمیٹی کی کاوشیں لائقِ صد تحسین ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت عید الفطر کے اجتماعات اور یومِ انہدامِ جنت البقیع و جنت المعلیٰ کے ماتمی احتجاجی جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔
