فرقہ وارانہ قوانین کا شوشہ وطنِ عزیز کو طالبانائزیشن کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے۔ سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی
متنازعہ قانون سازی کی کوشش میں اقتدار سے باہر ہونے والے موجودہ ایوان کو شریکِ جرم نہ بنائیں۔ آغا حسین مقدسی
ہر فرقہ وارانہ شر انگیز بل کو مسترد کرتے ہیں۔ سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ
ہم موسویؒ کے پیروکار ہیں، قائدؒ و اقبالؒ کے دیس کو فرقہ وارانہ اسٹیٹ نہیں بننے دیں گے۔ آغا حسین مقدسی
عالمِ اسلام اور پاکستان کو تفرقے نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ
دین کو مذموم مقاصد کے لیئے استعمال کرنے کی روش نے ملک و قوم کو بہت نقصان پہنچایا۔ آغا حسین مقدسی
مذہب کے نام پر آئے روز نِت نئے بِل لانے والے اسلامی اخوت، مساوات و رواداری سے نابلد ہیں۔ حسین مقدسی
آقائے موسویؒ نے فرمایا تھا کہ دین و شریعت کا تحفظ بِلوں سے نہیں نیک دلوں سے ممکن ہے۔ سربراہ ٹی این ایف جے
اسلام سزاوں سے نہیں اعلیٰ کردار سے پھیلایا گیا۔ سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ
قرآن و سنت سے متصادم قوانین بنا کر انہیں دین قرار دینا بنو امیہ کی روش ہے۔ آغا حسین مقدسی
ضرورت نئے قوانین کی نہیں بلکہ موجودہ قوانین پر درست و موثر عملدرآمد کی ہے۔ سربراہ ٹی این ایف جے
مذہب و مسلک یا لسانی عصبیت کی بنیاد پر عملی انتخابی سیاست قوم کیلئے زہرِ قاتل ہے۔ آغا حسین مقدسی
پاکستان تمام مکاتبِ فکر کی مشترکہ میراث اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ آغا حسین مقدسی
دین و وطن ہمیں ہر شے سے زیادہ عزیز ہے جن پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ آغا حسین مقدسی
