تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات
مظفر آباد(ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل علامہ بشارت امامی کی سرکردگی میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد نے اہل تشیع کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے ملاقات کی ہے ۔
وزیر عظم آزاد کشمیر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ عزاداروں کو درپیش مسائل حل۔کرائیں گے۔
وفد میں تحریک کے مرکزی سیکرٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی ،ٹی این ایف جے آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری مولانا عمران سبزواری ، علامہ کاظم رضا کاظمی ،مختار فورس والنٹیئرز کے اسد علی خان ، عمار یاسر علوی اور دیگر عمائدین تحریک شامل تھے