یواین جنرل اسمبلی اجلاس میں جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے پٹیشن دائر؛ نیویارک میں بقیع کے پروانوں کا احتجاج اور دستخطی مہم

ولایت نیوز شیئر کریں

نیویارک (ولایت نیوز ) جنت البقیع میں اسلام کے محسنوں کے مسمار شدہ مزارات کی بحالی کیلئے ملت تشیع کے روحانی لیڈر آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی گذشتہ 4 دہائیوں سے جاری بین الاقوامی تحریک کی پکار اقوام متحدہ کے ایوانوں میں بھی گونجنا شروع ہو گئی ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور مختار آرگنائزیشن کی البقیع موومنٹ کی جانب سے سوموار 27 ستمبر کو نیویارک میں جنت البقیع کی تعمیر نو کی پٹیشن دائر کردی گئی ۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ٹی این ایف جے اور البقیع موومنٹ مختار آرگنائزیشن کے کارکنوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا۔

کیمپ کے دوران جنت البقیع کی تعمیر نو کی قرارداد پر دستخطی مہم بھی جاری رہی ۔

اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے سامنے جنت البقیع کی تعمیر نو کی دستخطی مہم کی مختلف قوموں اور ملکوں کے افراد نے حمایت کی۔

گوروں اور کالوں کو یکساں حقوق دینے والے خاتم الانبیاء( ص) کی اولاد آج بھی حق سے محروم ہے

پٹیشن میں سلامتی کونسل سے مذہبی آثار کے تحفظ کی قرارداد No A/75/L.54 پر عملدرآمد کرتے ہوئے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ اقوام عالم اگر مذہبی آثار کا تحفظ چاہتی ہے تو مزارات کو مسمار کرنے والی سوچ کا خارجہ کرنا ہوگا جو کہ جنت البقیع کی تعمیر نو کے بغیر ممکن نہیں

اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے رہنماؤں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مذہبی مقامات کے تحفظ کی قراردادNo A/75/L.54 ایک خوشگوار تبدیلی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس قرارداد کا اطلاق سعودی عرب میں موجود اسلام کے محسنوں کے مزارات پر بھی کیا جائے ۔

مظاہرے کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نارتھ امریکہ اور مختار آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے کی جن میں چوہدری عباس ، سلمان حیدری،
زین حیدر جعفری ،راجہ محمد عنصر، فیاض اعوان، شاہد جاوید ،عمران حیدر، طارق حسین، چوہدری اختر، حذیفہ یمانی اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔

شرکائے مظاہرہ نے اس موقع پر نوحہ وماتم بھی کیا ۔

مظاہرے کے اختتام پر جنت البقیع کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے دعا کی گئی اور تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا گیا جنہوں نے مصروفیات ترک کرکے مادیت کو پس پشت ڈال کر آل محمد ؐ کے مزارات پر ہونے والی جارحیت کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شرکت کی ۔

اس موقع پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جنت البقیع بحالی تحریک کیلئے ہر قربانی دینے اور پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کا اظہار کیا گیا۔ اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قبر زہرا (ع)کی تعمیر نو تک ملک ملک جنت البقیع کی مظلومیت کا ماتم جاری رہے گا ۔

جنت البقیع کی تعمیر کی جدوجہد میں کم سن بچوں کا جوش و ولولہ بھی کسی سے کم نہیں
کیا آپ کو معلوم ہے ؟ مسلمانوں کے پیغمبر اعظم (ص) کے شہر میں ان کی بیٹی کی قبر پر بلڈوزر چلا دیئے گئے۔ عالمی امن کی بحالی کیلئے ہماری آواز میں آواز ملائیے

پٹیشن کا متن

UN SECURITY COUNCIL-IMPLEMENT “ A/75/L.54 ” RESOLUTION OF UNO

Recent resolution no A/75/L.54 titled as, “Promotiong a culture of peace and tolerance to safeguard religious sites” is a breeze of fresh air for the mourning souls of brutality against Holy sites.

This resolution has a long trail of resolutions starting from article 18 of the UN charter to the recent one. Around the globe soft targets for implanting terrorism were religious sites. Starting from the destruction in the near past of Budha statue in Bamiyan (Afghanistan) in the year 2001.

Destruction of religious and historic sites of Syria by ISIS which include Mosque of Prophet Yunus, Imam Dur Mausoleum, centuries old Hatra and Nineveh relic to the cemetries of Janat Al Baqi and Janat Al Maula in Saudi Arabia in the year 1924.

Terrorist philosphy which believes in the elimination of everyone having partial or complete difference of opinion emerged from its brutality against historical and religious sites has now acquired the justification of beheading people of militants of ISIS in the name of so called faith.

Tehrik e Nifaz Fiqa Jafferia; a movement to safeguard rights of shia is raising its voice against every shape and face of oppression in the worls and especially against the brutal demolition of most esteemed religious sites of Janat Al Baqi and Janat Al Maula.

One thought on “یواین جنرل اسمبلی اجلاس میں جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے پٹیشن دائر؛ نیویارک میں بقیع کے پروانوں کا احتجاج اور دستخطی مہم

  • جنت البقیع و جنت المعلیٰ کی مسماری بربریت کی وہ حد ہے جہاں فرعون اور نمرود جیسے بھی نہیں گئے۔ اس عمل کی پوری طاقت و توانائی سے عالمی سطح پر مذمت کرنی چاہیے

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.