دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز عزاخانہ بن گیا ؛ فرانس ایفل ٹاورکے سامنے حضرت بتولؑ کی سچائی اور مظلومیت کا مظہر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا فقید المثال البقیع ماتمی احتجاج
پیرس (ولایت نیوز) ۳۰ اپریل کو یورپ بھر سے آئے ماتمیوں کے نوحہ و ماتم کی گونج اور لبیک البقیع کی صدائیں دنیا بھر سے آئے لاکھوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔




تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فرانس کی جانب سے چند سال قبل قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی صدائے البقیع پر لبیک کہتے ہوئے چند برادران نے ایفل ٹاور کے سامنے ماتمی احتجاج کا آغاز کیا تھا۔ لیکن اس سال ۸ شوال کو منعقد ہونے والے احتجاج کاکچھ اور ہی انداز تھا۔ برطانیہ جرمنی پرتگال اٹلی سمیت یورپ کے دیگر ممالک سے سینکڑوں پیروان محمد ؐ و آل محمد ؐ بھی دیوانہ وار شرکت کو آئے تھے
علم عباس علمدارؑ کی قیادت میں چلنے والے سوگواران بقیع جن میں بچے بھی شامل تھے جنت البقیع کی تعمیر کے نعرے لگاتے رہے ، اس موقع پر خطیب ولایت علامہ حامد رضا سلطانی ، علامہ مرتضی حیدری ، واحد حنیف جعفری نے خطاب کیا۔





علامہ مرتضی حیدری ، واحد حنیف جعفری ، علامہ حامد رضا سلطانی، ماتمی سالار توصیف عابدی ، اویس شاہ جی سمیت درجنوں برادران نے اس فقید المثال احتجاج کو کامیاب بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔