ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور سمیت دیگر حساس مقامات کوفوج کے سپردکیاجائے, ٹی این ایف جے خیبر پختوانخواہ
مکتب تشیع کا ہر پیرو جواں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شا ہ موسوی کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ عزاداری پر کاربند رہے گا
امن کمیٹیوں کے اجلاسوں میں کالعدم جماعتوں کی شمولیت تشویشناک ،سوالیہ نشان ہے۔ مولاناملک اجلال حیدری
کالعدم جماعتیں آزاد ہیں پرامن لوگوں کو شیڈول فور میں ڈال کر خانہ پری جاری ہے جو قوم و فوج کے ساتھ دھوکہ ہے وزیر اعلیٰ فوری نوٹس لیں
، نیشنل ایکشن پلان امن کی ضمانت ہے ، دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے جوان آفیسر کی شہادت ازلی دشمن کی کارستانی ہے ۔پشاورپریس کلب میں ٹی این ایف جے کے عہدیداران کی پریس کانفرنس
پشاور(ولایت نیوز )صوبائی کنوینر محرم کمیٹی عزاداری سیل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبرپختونخوا علامہ ملک اجلال حیدرالحیدری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی وزارت داخلہ میں عزاداروں کے مسائل کے حل کیلئے محرم کنٹرول روم کے قیام کا نوٹیفیکیشن فوری جاری کیا جائے،نیشنل ایکشن پلان امن کی ضمانت ہے بعض مقامات پرنچلی انتظامیہ کی خودساختہ پابندیاں اورمن مانیاں عزاداروں میں بے چینی پیدا کررہی ہیں وزارت داخلہ و صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس میں محرم کے مسائل کے حل کیلئے ٹی این ایف جے محرم کمیٹی عزاداری سیل کے ساتھ رابطہ کار کا تعین کیا جائے ، مکتب تشیع کا ہر پیرو جواں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شا ہ موسوی کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ عزاداری پر کاربند رہے گا،مجالس عزاو جلوسوں میں شیعہ سنی یکجہتی کا مظاہرہ لائق تحسین ہے ،کالعدم تنظیموں پر گرفت سخت کی جائے حساس علاقوں میں کالعدم جماعتیں نام بدل کر کام کررہی ہیں جو تشویشناک ہے ، حکومت بدنامی کا باعث بننے والی انتظامیہ کی کالی بھیڑوں سے جان چھڑائے ،عزاداری میں کوئی رکاوٹ اور غیر آئینی پابندی برداشت نہیں کی جائے گی، کوہاٹی چوک کی مسجد کواوقاف کے سپردکیاجائے، خبیرایجنسی کے علاقے راجگال میں چیک پوسٹ پرافغانستان سے دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹینٹ ارسلان عالم ستی کی شہادت قابل مذمت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو پریس کلب پشاور میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سردار ابو الحسن قزلباش، علامہ غلام عباس جعفر، آغا عباس علی کیانی، ذوالفقار حیدر جمیل بھی اس موقع پر اُن کے ہمراہ تھے۔
اُنہوں نے کہا کہپاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں مجالس حسینی و جلوسہائے عزا کا آغاز ہو چکا ہے جو 8ربیع الاول تک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہے گا دنیا بھر کے نہ صرف مسلمان بلکہ ہر باضمیر انسان نواسہ رسول الثقلینؐ جگر گوشہ علی و بتول ؑ حضرت امام حسین ؑ کی یاد منانے میں مصروف ہیں ۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماؤں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ تمام شیعہ سنی بھائی مل کر امام حسین ؑ کی یاد منائیں گے اور ان کی لازوال قربانی و شجاعت سے سبق حاصل کرتے ہوئے ہر جابر و آمر اور ظلم طاقت کے سامنے آواز حق بلند کرتے رہیں گے۔ٹی این ایف جے کے رہنمامولانا اجلال حیدری نے حکومت پر زور دیا کہ وہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ ضابطہ عزاداری پر عمل کرتے ہوئیجلو سہا ئے عزا کی برآمدگی کے سلسلے میں 21مئی1985ء کے معاہدے کی پاسداری کرے،وزارتِ داخلہ ،وفاقی دارالحکومت تمام صوبوں بشمول آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں محرم عزاداری سیل قائم کیے جائیں تو8ربیع الاول تک کام کریں،بذریعہ میڈیا انکی تشہیر کی جائے تاکہ عزاداروں کے ممکنہ مسائل حل ہوسکیں۔نیز انہیں تاکید کی جائے کہ وہ ٹی این ایف جے کی مرکزی محرم کمیٹی عزاداری سیل سے مربوط رہیں،نچلی سطح سے لے کراوپر تک انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ عزاداروں ،بانیانِ مجالس و جلوسہائے عزا کیساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ امورِ عزاداری بے خوف و خطر عزت و احترام کیساتھ ادا کیے جاسکیں،محرم کا مقدس مہینہ نواسہ رسول ؐاور آپ ؑ کے جانثاروں کی انمول قربانی سے منسوب ہے مگر ہمارے قومی میڈیا پر حمد و نعت پر اکتفاء کیا جاتا ہے لہذا لازم ہے کہ عشرہ محرم کے دوران شہدائے کربلا کی قربانیوں کو موثر انداز میں اُجاگر کیا جائے ،الیکٹرانک میڈیا پر موسیقی ،ڈرامے او ر ہر قسم کے طربیہ پروگرام بند رکھے جائیں۔
ٹی این ایف جے کے رہنماؤں نے اس عہد کا اعادہ کیاکہ امام ؐ عالی مقام نے جس عظیم مقصد کیلئے انمول قربانی پیش کی اسکی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر عالم اسلام کو سربلند،وطن عزیز پاکستا ن کو مستحکم اور عساکر پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف آپریشن رد الفساد میں جلد اور مکمل کامیابی عطا فرمائے۔۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایا کہ عزاداران ممکنہ مسائل کے حل کیلئے ٹی این ایف جے محرم کمیٹی عزاداری سیل اسلام آبادکے کنٹرول روم امام بارگاہ ماسٹرغلام حیدرمرحوم میں ذمہ داران مولاناملک اجلال حیدرالحیدری 0333-5347413 سردارابوالحسن قزلباش، زیڈ اے جمیل، عباس علی کیانی، سیدغضنفرعلی شاہ ایڈووکیٹ ، سید طاہری شاہ،سیداسلم حسین شا ہ ،نذرعباس ٹانک،نذرحسین خان جدون ایڈووکیٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔