سانحہ پارا چنار پر حکومتی سرد مہری افسوسناک؛ قاتلوں کو فی الفور کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے،علامہ شہید ناصر عباس منبر کی زینت اور عظیم خطیب تھے، دربار شاہ شمس ؒ پرعلامہ حسین مقدسی کا خطاب
عقیدہ و وطن کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔ سربراہ ٹی این ایف جے، علامہ آغا سید حسین مقدسی
ولایتِ علیؑ و عزاداری، حرمتِ سادات، احترامِ مرجعیت، فروغِ مرکزیت ہمارا ایمانی و تنظیمی شعار ہے
سانحہ پارا چنار پر حکومتی سرد مہری افسوسناک ہے، شہید اساتذہ کے قاتلوں کو فی الفور کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے
سیاسی جماعتیں محاذ آزائی سے اجتناب، اداروں کے وقار کا تحفظ یقینی بنائیں، پاکستان کو مصر اور لیبیا بننے سے روکا جائے
سیاسی و مذہبی جماعتوں کی فارن فنڈنگ دہشت گردی کی بنیاد ہے، عوام ملک دشمن منصوبوں اور ایجنڈوں کو ناکام کر دیں
کالعدم گروپوں کی بیرونی امداد پر پر پابندی لگائی جائے، علامہ شہید ناصر عباس منبر کی زینت اور عظیم خطیب تھے
آقائے موسویؒ کے پانچ اصولوں کو حرزِ جاں بنا لیں، سربراہ ٹی این ایف جے کا دربار شاہ شمس تبریزؒ پر مجلسِ عزا کے ہزاروں شرکاء سے خطاب
ملتان ( ولایت نیوز) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ عقیدہ و وطن کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، ولایتِ علیؑ و عزاداری، حرمتِ سادات، احترامِ مرجعیت، فروغِ مرکزیت ہمارا ایمانی و تنظیمی شعار ہے، سانحہ? پارا چنار پر حکومتی سرد مہری افسوسناک ہے، شہید اساتذہ کے قاتلوں کو فی الفور کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، سیاسی جماعتیں محاذ آزائی سے اجتناب، اداروں کے وقار کا تحفظ یقینی بنائیں، پاکستان کو مصر اور لیبیا بننے سے روکا جائے، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی فارن فنڈنگ دہشت گردی کی بنیاد ہے، عوام ملک دشمن منصوبوں اور ایجنڈوں کو ناکام کر دیں، کالعدم گروپوں کی بیرونی امداد پر پر پابندی لگائی جائے، علامہ شہید ناصر عباس منبر کی زینت اور عظیم خطیب تھے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں مرکزی امام بارگاہ دربارِ عالیہ حضرت سخی شاہ شمس تبریزؒ بادشاہ میں شہید علامہ ناصر عباس آف ملتان کی قائم کردہ سالانہ مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے کِیا جس میں ہزاروں عزاداران نے شرکت کی۔







اس موقع پر علمائے کرام اور نمایاں مذہبی عمائدین کے علاوہ ٹی این ایف جے مرکزی زعماء بھی موجود تھے۔ ملک کے نامور واعظین و ذاکرین نے بھی مجلسِ عزا سے خطاب کِیا۔ علامہ مقدسی نے حکمرانوں، سیاستدانوں پر زور دیا کہ سیاسی خلفشار سے پاکستان کو مصر اور لیبیا بننے سے روکا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کِیا کہ اساسِ پاکستان کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، سیاسی جماعتیں محاذ آزائی سے اجتناب کریں، عوام دانشمندی کیساتھ ملک دشمن منصوبوں اور ایجنڈوں کو ناکام کر دیں۔ انہوں نے حکمرانوں، سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ منافقت ترک کر کے مکتبِ تشیُع کو برابر کی سطح پر حقوق کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ پارا چنار کے اساتذہ کی المناک شہادت پر حکومت، اپوزیشن کی آنکھیں کیوں بند ہیں۔۔؟ نہ عدالت نے سوموٹو نوٹس لِیا نہ حکومتی مشنری حرکت میں آئی، شہدائے کرم ایجنسی کے قاتلوں کو فی الفور کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، مجلسِ عزاء کے اجتماع سے اپنے خطاب میں علامہ حسین مقدسی نے باور کرایا کہ گزشتہ 75 سال سے ملک و قوم تختہ? مشق بنے ہوئے ہیں اور ان کی جان مال آبرو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں جس کا سبب من پسند مذہبی گروہی، لسانی و سیاسی گروپوں کو ملنے والی بیرونی امداد ہے، بیرونی تنخواہ داروں نے قوم کو لاشوں کے سوا کچھ نہیں دیا، کالعدم گروپوں کی بیرونی امداد پر پابندی لگا کر دہشتگردی کا خاتمہ کِیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ نے چالیس سال قبل فارن فنڈنگ پر پابندی کا مطالبہ کِیا تھا تا کہ ملک کو وطنِ عزیز کو غیروں کے ایجنڈوں کا اکھاڑہ بننے سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ناصر عباس نے قید و بند کی صعوبتوں کو برداشت کِیا لیکن عقائد و نظریات پر سمجھوتا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ناصر عباس کی آقائے موسویؒ کیساتھ والہانہ عقیدت و محبت کی وجہ عقیدہ? ولایتِ علیؑ، عزائے حسینؑ، حرمتِ سادات، احترامِ مرجعیت اور مرکزیت کا دفاع و پرچار تھا۔ علامہ حسین مقدسی نے باور کرایا کہ آقائے موسویؒ کی جد وجہد جنت البقیع دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور اس سال انہدام کے سانحہ کو سو سال مکمل ہو نے پر پاکستان کے سو سے زائد شہروں میں ماتمی احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور تیس سے زائد ممالک میں مظلومیتِ جنت القیع اجاگر کی گئی۔
اس موقع پر صوبائی صدر ٹی این ایف جے پنجاب علامہ باقر علی نقوی نے آغا حسین مقدسی کو خطبہ? استقبالیہ پیش کِیا جبکہ پروفیسر شاہد عباس برادر علامہ شہید ناصر عباس نے کلماتِ تشکر ادا کئے۔
قبل ازیں ٹی این ایف جے کے سربراہ علامہ حسین مقدسی نے شمس الفقراء حضرت شاہ شمس التبریزؒ کے مزارِ مبارک پر حاضری دیکر چادر پوشی اور خصوصی دعا کی۔

سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہ? جعفریہ کے دورہ ملتان کے موقع پر اعلیٰ سطحی وفد بھی ہمراہ تھا جن میں مرکزی نائب صدر مخدوم باوا سید فرزند علی شاہ کاظمی، علامہ شبیہ الحسنین کاظمی، علامہ علی شیبہ انصاری، علامہ اسد نقوی، علامہ اجلال حیدری، شوکت عباس جعفری، علی اجود نقوی، ذوالفقار علی راجہ، محمد عباس کاظمی، ناصر حسین نقوی، ابو ذیشان نقوی بھی شامل تھے۔ٹی این ایف جے پنجاب کے صوبائی نائب صدر قمر حسنین نقوی، ٹی این ایف جے ملتان ڈویژن کے صدر سید محتشم نقوی نے وفد کا خیر مقدم کِیا اور ملتان میں تنظیمی کارکردگی سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دی۔