حجاب زینب الکبری ؑ شہنشاہ وفا حضرت غازی عباس علمدار ؑ کی قبر مطہرپر نئی چادر (کسوۃ ) چڑھا دی گئی

ولایت نیوز شیئر کریں

کربلائے معلی (ولایت نیوز) وفاؤں کے سلطان حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی قبر اقدس کے لیے تیار کردہ نئی چادر (کسوۃ)   کو مزار اطہر پر چڑھا دیا گیا یہ فریضہ متولی شرعی حرم حضرت عباس ؑ سید احمد صافی نے سرانجام دیا

مصر، لبنان، شام، فرانس اور کویت میں تین سالوں کی کاوشوں کے بعد حضرت عباس علیہ السلام کی قبر اقدس کے لیے نئی چادر تیار ہوئی ۔

کویت میں قائم ابو الفضل العباس(ع) کمیٹی کے سربراہ سید عباس ہاشم آل بوشقہ موسوی نے کہا ہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کی قبر اقدس پر اس نوعیت کی پہلی چادر کا کام 1425ھ بمطابق 2005ء میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی اجازت سے شروع کیا گیا۔

یہ پہلی چادر (کسوۃ) دو سال کے اندر تیار ہوئی اور ہم نے 1427ھ بمطابق 2007ء میں اسے حضرت عباس علیہ السلام کے صندوقِ قبر پر چڑھانے کا شرف حاصل کیا، اپنی نوعیت اور انفرادیت کے حوالے سے مولا عباس علیہ السلام کے صندوق قبر کا یہ پہلا غلاف تھا جس کی خوبصورتی اور نوادرات وجواہر سے آرائش نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15 سال کے بعد ہم نے حضرت عباس علیہ السلام کے صندوق قبر کے لیے پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت اور قیمتی چادر تیار کی گئی ہے۔

سید عباس ہاشم موسوی نے بتایا کہ اس کسوۃ کی تیاری کا کام 1441ھ (2019ء) میں شام میں خالص ریشمی چادر بنانے اور اس پر حضرت عباس علیہ السلام کے القابات کو اس چادر کی بنائی کا حصہ بنانے سے شروع ہوا اور اسے چھ ماہ میں مکمل کر لیا گیا اس چادر پر آیات قرآنیہ کی کڑھائی کے لیے خاص قسم کے دھاگے فرانس سے لائے گئے۔

مسلسل تین سال تک اس چادر پر کام ہونے کے بعد اب یہ چادر اہل بیت علیہم السلام کی خدمت کے لیے وقف ہونے اور مولا ابو الفضل العباس علیہ السلام کی قبر اقدس سے خود کو مشرف کرنے کے لیے تیار ہوئی۔

One thought on “حجاب زینب الکبری ؑ شہنشاہ وفا حضرت غازی عباس علمدار ؑ کی قبر مطہرپر نئی چادر (کسوۃ ) چڑھا دی گئی

  • اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    تحفہ یا علی علیہ السلام مدد
    نہایت ہی ادب سے اپ جناب کی خدمت میں عرض ہے کہ مجھے محترم جناب سید عباس ہاشم آل بوشقا موسوی کا ایڈریس عنایت فرمائیں گے ۔

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.