قومی معاملات کو بند گلی میں نہ دھکیلا جائے ورنہ سب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی
مہنگائی و دہشتگردی سے کچلے عوام کو لانگ مارچ یا ایمرجنسی سے کوئی غرض نہیں۔ علامہ حسین مقدسی
اہل سیاست و حکومت ذاتی و جماعتی مفادات کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیں۔ سربراہ ٹی این ایف جے
ضد اور انا کا اسیر ہونے کے بجائے تمام جماعتوں مسالک مکاتب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ آغا حسین مقدسی
افہام و تفہیم ملک کو درپیش بدامنی اور معاشی بحران سے نمٹنے کا واحد حل ہے۔
ہماری دوستی دشمنی کا معیار دین ، وطن اور عوام ہیں۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
جس جس نے نیشنل ایکشن پلان کو پامال کیا انہیں کٹہرے میں لایا جائے۔ آغا حسین مقدسی
نیشنل ایکشن پلان کی بیشتر شقوں کو سیاسی مصلحتوں پر قربان کر کے بےاثر بنا دیا گیا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
سیاست و اقتدار سمیت ہر شے کا تسلسل امن و امان کے قیام سے مشروط ہے۔ علامہ حسین مقدسی
موسوی امن فارمولہ نے نوے کی دہائی میں جن خطرات کی نشاندہی کی آج وہ ہمارے سامنے ہیں۔ سربراہ ٹی این ایف جے علامہ سید حسین مقدسی کا مرکزی عہدیداران سے خطاب
راولپنڈی ( ولایت نیوز) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ قومی معاملات کو بند گلی میں نہ دھکیلا جائے ورنہ سب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، مہنگائی و دہشتگردی سے کچلے عوام کو لانگ مارچ یا ایمرجنسی سے کوئی غرض نہیں،اہل سیاست و حکومت ذاتی و جماعتی مفادات کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیں۔ ضد اور انا کا اسیر ہونے کے بجائے تمام جماعتوں مسالک مکاتب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے علامہ آغا حسین مقدسی نے کہا کہ افہام و تفہیم ملک کو درپیش بدامنی اور معاشی بحران سے نمٹنے کا واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی دشمنی کا معیار دین ، وطن اور عوام ہیں۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے باور کرایا کہ جس جس نے نیشنل ایکشن پلان کو پامال کیا انہیں کٹہرے میں لایا جائے۔ آغا حسین مقدسی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی بیشتر شقوں کو سیاسی مصلحتوں پر قربان کر کے بےاثر بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست و اقتدار سمیت ہر شے کا تسلسل امن و امان کے قیام سے مشروط ہے۔ آقائے مقدسی نے یاد دلایا کہ موسوی امن فارمولہ نے نوے کی دہائی میں جن خطرات کی نشاندہی کی آج وہ ہمارے سامنے ہیں۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان نے اس موقع پر قوم و ملک کی سلامتی و استحکام اور قیام امن کے لیے دعائیں بھی کیں۔
