یہ سعودی ایمبیسی لندن ہے پرامن ماتمی احتجاج کی دھمک ظلم کی بنیادیں ہلا رہی ہے؛ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے احتجاج میں برطانیہ بھر سے سوگواران بقیع کی شرکت

ولایت نیوز شیئر کریں

لندن (ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ برطانیہ کے زیر اہتمام عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع حسب فرمان قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی ؒ کی مناسبت سے سعودی ایمبیسی لندن کے سامنے پرامن ماتمی احتجاج 30اپریل بروز اتوار منعقد کیا گیا۔

پروگرام کے میزبان اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر زاہد حسین نقوی کے مطابق برطانیہ کے علاوہ یورپ کے دیگر علاقوں سے بھی ماتمی عزاداروں نے شرکت کی ۔

پروگرام کے دوران تحریک کے سربراہ علاممہ حسین مقدسی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں سعودی حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایک صدی قبل گرائے گئے مزارات کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کریں تاکہ امت مسلمہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض سید محسن کاظمی نے سر انجام دیئے ۔ عالمی و بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے پروگرام کی بھرپور کوریج کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.