عازمین زیارات کے لیے ناقابل عمل شرائط اور زمینی سفر پر پابندی ختم کی جائے؛ علامہ مقدسی سے زائرین گروپ آرگنائزرز نمائندہ وفد کی ملاقات

ولایت نیوز شیئر کریں

راولپنڈی(ولایت نیوز) پاکستان زائرین گروپ آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید فرحت عباس شاہ کی سرکردگی میں  نمائندہ وفد نے ہیڈکوارٹرز مکتب تشیع تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علی مسجد راولپنڈی میں سربراہ تحریک علامہ آغا سید حسین مقدسی سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر مقامات مقدسہ کی زیارات کی سعادت حاصل کرنے کےلئے عازمین زیارات کو درپیش مشکلات حل کرنے کے لیے حکومت کے ذریعے عراقی حکومت سے رابطہ کرنے اور زائرین کے لئے سہولیات کی فراہمی کی درخواست کی۔ وفد نے کہا کہ زیارات کے لیے 50 سال سے کم عمر افراد پر پابندی زائرین کی حق تلفی ہے اور زیادتی ہے کیونکہ ہر سن و سال کے زائرین پاکیزہ ہستیوں کی زیارات کے شرف سے محروم ہو رہے ہیں۔ سید فرحت عباس شاہ نے کہا کہ زائرین کی اکثریت نوجوانوں اور درمیانی عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔ عمر کی حد اور غیر ضروری شرائط نہ صرف مذہبی فریضے کی ادائیگی میں رکاوٹ ہیں بلکہ زائرین کے معاشی نقصان کا باعث بھی بن رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان شرائط کو فوری طور پر ختم کرواکے تمام عمر کے مومنین کے لیے زیارات کو آسان بنایا جائے اور اس ضمن میں زیارات کے زمینی سفر پر پابندی فی الفور ختم کر کے موثر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے وفد کے تحفظات کو توجہ سے سنا اور کہا کہ مقامات مقدسہ کی زیارت ہر محب محمد و ال محمد کی دلی خواہش ہوتی ہے اور مقامات مقدسہ ازروئے قران و حدیث شعائر اللہ میں شامل ہیں جنکی زیارت ایمان اور دلوں کی تقویت کا بہترین ذریعہ ہے اسی لیے فرمان معصوم کی مطابق ایک مرتبہ قبر حسین کی زیارت 70 حج کے ثواب کے برابر ہے۔ انہوں نے وفد سے کہا کہ وہ زائرین کو درپیش مسائل ٹی این ایف جے کے شعبہ حج و زیارات کو تحریری طور پر پیش کریں جن کے بارے میں فوری کوشش کی جائے گی۔  سید فرحت عباس شاہ کے وفد میں آغا سید حسین مقدسی سے ملاقات کرنے والوں میں مسرت حسین حسینی ، عمران حيدر ،
مظور حسین، رمیز حسین ،سید احسان حيدر ، سید احمد حسن ایڈووکیٹ اور بابر علی رضا شامل تھے. اس موقع پر اسپیکر ٹی این ایف جے سید بوعلی مہدی اور ڈپٹی اسپیکر سید عون عباس کاظمی بھی موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.