مریم ؑ کی آقا زادی کی تربت اجڑ گئی!!! اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے سامنے جنت البقیع کی بحالی کیلئے فقید المثال احتجاج
جاگ قوام متحدہ جاگ ۔۔۔ جنت البقیع کی مسماری کے خلاف یو این او ہیڈ کوارٹر کے سامنے فقید المثال ماتمی احتجاج
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے جنت البقیع کی تاراجی پر احتجاج
نیویارک (رپورٹ ، چوہدری عمران عباس)جہان ملت تشیع کے روحانی پیشوا آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی اعلان پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ (ٹی این ایف جے) نارتھ امریکہ کی جانب سے یا فاطمہ زہراء اور دیگر مقامی تنظیموں کے اشتراک کے ساتھ یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے سامنے مقامات مقدسہ کی مسماری کے خلاف فقید المثال ماتمی احتجاج کیا گیا ،جس کی قیادت کرار نقوی، تقی رضوی، جاوید حسین، چوہدری عباس، محسن نقوی، وصی حیدر، چوہدری عمران و دیگر نے کی ۔
ٹی این ایف جے نارتھ امریکہ کے کنوینئر کرار نقوی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام احتجاجی مراسلہ پیش کیا ، جس میں اقوام متحدہ سے جنت البقیع کی مسماری پر سعودی حکمرانوں کے خلاف کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ، شرکاء احتجاج کے تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو کے نعرے درج تھے .
نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج کا آغاز مجلس عزا سے ہوا جس سے علامہ عمران بخاری اور علامہ سخاوت حسین نے خطاب کیا جس کے بعد احتجاجی مظاہرے نے آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کو مسمار کئے جانے کے خلاف نعرے لگائے اور اقوام متحدہ سے جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا ۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے ناتھ امریکہ کے کنوینئر کرار نقوی کا کہنا تھا کہ جنت البقیع کی تعمیر تک یہ احتجاج جاری رہے گا اور ملت جعفریہ کے سربراہ آغا حامد موسوی کے اعلان پر مسلم دنیا ہی نہیں یورپ اور ناتھ امریکہ کے ممالک میں بھی آٹھ شوال یوم احتجاج کے طور پر منایا جارہا ہے ، اگر اقوام متحدہ نے اس مظلومانہ آواز اور احتجاج کو اہمیت نہ دی اور جنت البقیع کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو اس عالمی ادارے کا حال بھی لیگ آف نیشنز جیسا ہوگا۔
کرار نقوی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور ادارے دوہرے رویے اور کردار اپنائے ہوئے ہیں اسلامی تاریخی و مذہبی مقامات کی تباہی کے جس سلسلے کا آغاز 8 شوال 1984 کو آل سعود نے جنت البقیع اور جنت المعلی کو مسمار کر کے کیا آج دیگر مذاہب کے آثار اور مقامات بھی اس کی زد میں ہیں لہذا عالمی اداروں کو اپنے دوہرے رویے ترک کرتے ہوئے فوری طور پر ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن سعودی عرب بھجوانا چاہئے اور اگر اقوام عالم دہشت گردوں کے ہاتھوں مذہبی مقامات کی تباہی سے نجات چاہتی ہے تو اس کے لئے جنت البقیع کی تعمیر نو کرنا ہوگی ، ٹی این ایف کے رہنما نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ کو عالمی شہر کا درجہ دلوائیں۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تقی رضوی نے کہا کہ 8 شوال 1924 کو آل سعود نے جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو بلڈوز کردیا جس ہر آج بھی عالم اسلام سراپا احتجاج ہے ،انہوں نے کہا کہ آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کی تباہی دراصل قرآن و سنت کی توہین ہے۔
چوہدری عباس نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب ، آئین و قانون تاریخی ورثہ اور مقدس ہستیوں کے آثار تباہ کرنے کہ اجازت نہیں دیتا ، جنت البقیع کی مسماری صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہی نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کو اسلام کے ہیروز سے لاعلم رکھنے کی گھناونی سازش ہے جس پر خاموش نہیں رہا جاسکتا ، احتتام مظاہرہ نوحہ خوانی و ماتم داری کی گئی ، ماتمی تنظیم قلندی حسینی نیویارک کے نوحہ خوانوں نے مخدومہ کونین کی غربت کا نوحہ پرھا ، اس موقع پر ٹی این ایف جے ناتھ امریکہ کے کنوینئر کرار نقوی نے وفد کے ہمراہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام ٹی این ایف کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری کی طرف سے احتجاجی یادداشت بھی پیش کی گئی.
Well done