آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت: عظیم قربانی سے ظلم کا پرچم سرنگوں ہوکر رہے گا، امن پسند جاگیں ورنہ دنیا کھنڈر بن جائے گی، سربراہ ٹی این ایف جےعلامہ حسین مقدسی

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد (ولایت نیوز) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعماریت و صیہونیت کیخلاف قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی, ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، ظلم کا پرچم سرنگوں ہو کر رہے گا.

ہیڈکوارٹرز مکتب تشیع علی مسجد سے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالم اسلام ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگیا جسکی ساری زندگی عالم اسلام و مسلمین کے دفاع میں گزری, یہ لمحہ اہل ایمان کے لیے غم کیساتھ باعث فخر بھی ہے کہ شہادت اہل حق کیلئے میراث ہے. سربراہ ٹی این ایف جے نے کہا کہ صیہونی عزائم  کے سامنے بند باندھنا کسی مسلک کا نہیں اسلام اور انسانیت کا مسئلہ ہے، اقوام متحدہ استعمار کی لونڈی ہے ، بڑی طاقتیں روس و چین اپنی ذمہ داریاں پوری کریں.

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اگر امریکہ و اسرائیل کو نہ روکا گیا تو پوری دنیا کھنڈر میں تبدیل ہو جائے گی امن پسندوں کو جاگنا ہو گا, امریکی پالیسی سازوں کی ڈوریں نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہیں جنہیں وہ اپنی مرضی سے چلا رہا ہے, دنیا میں جنگ و جدل اور فساد کی بنیادی وجہ امریکہ اسرائیل و بھارت کا شیطانی مثلث ہے، صیہونیت ایران پر حملہ آور جبکہ خارجیت نے پاکستان پر جنگ مسلط کر رکھی ہے , ایران پر حملے گریٹر اسرائیل منصوبے کی راہ ہموار کرنے کا تسلسل ہیں , مسلم ممالک اندرونی خلفشار اور عدم اتحاد کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ سربراہ ٹی این ایف جے کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے بغل بچے کسی عالمی قانون، یا اخلاقی اقدار کے تابع نہیں ہیں استعماری سرغنہ یاد رکھے کہ ہر فرعون کا انجام دردناک عذاب ہے۔ علامہ مقدسی نے اس امر کا اظہار کیا کہ مسلم ممالک متحد نہ ہوئے تو ایک کے بعد دوسرے کی باری آتی رہے گی۔  آغا مقدسی نے اپیل کی کہ اس وقت عالم اسلام  صبر, اتحاد اور استقامت اختیار کرکے سنجیدگی کیساتھ مظلومین ایران سے اظہار یکجہتی اور استعماری دہشتگردی کی مذمت کیلئے پرامن آواز احتجاج کو بلند کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.