اسرائیل کوتسلیم کرنے کادباؤمسلم حکمرانوں کی نااتفاقی، کمزوریوں کانتیجہ ہے، امام حسنؑ عسکری ختمی مرتبت کی پالیسی پرقائم رہے،آغاحامدموسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

اسرائیل کوتسلیم کرنے کادباؤمسلم حکمرانوں کی نااتفاقی، کمزوریوں کانتیجہ ہے۔ آغاحامدموسوی
خلافت عثمانیہ کاخاتمہ کرکے ایک منظم سازش کے تحت اسرائیل کاناجائزوجودعمل میں لایاگیا، عالمی ادارے استعمارکے غلام ہیں
اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمدکرنے کے بجائے کشمیروفلسطین کے دیرینہ مسائل کو پس پشت ڈال دیاگیا،مسلمان خواب غفلت سے بیدارہوں
بنی کریم ؐ کااسوہ حسنہ مسلم حکمرانوں کیلئے آئیڈیل طرزحکمرانی ہے، امام حسنؑ عسکری ختمی مرتبت کی پالیسی پرقائم رہے
حضوراکرم ؐکے امن و محبت سے لبریز کردارکواجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ قائدملت جعفریہ کامحفل عسکری سے خطاب
ملک بھرمیں محافل میلاد،دینی تقربیات کاانعقاد، 12ربیع الثانی کویوم عزا، 13-14ربیع الثانی ایام ثاراۃ الحسینؑ منانے کااعلان

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کوتسلیم کرنے کادباؤمسلم حکمرانوں کی نااتفاقی، کمزوریوں کانتیجہ ہے، عالمی اداروں کی قراردادوں پرعمل درآمدکرنے کے بجائے کشمیروفلسطین کے دیرینہ مسائل کو پس پشت ڈال دیاگیا،خلافت عثمانیہ کاخاتمہ کرکے ایک منظم سازش کے تحت اسرائیل کاناجائزوجودعمل لایاگیا، یہودوہنودفلسطین وکشمیرمیں اسی ناپاک منصوبے کی تکمیل کیلئے مسلم حکمرانوں کواپنے مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں، عرب لیگ،اوآئی سی اوراقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے استعمارکے غلام بنے ہوئے ہیں، مسلمان خواب غفلت سے بیدارہوں اورمظلومین کاساتھ دیں ورنہ ان کی داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں، بنی کریم ؐ کااسوہ حسنہ مسلم حکمرانوں کیلئے آئیڈیل طرزحکمرانی ہے جنہوں نے مکہ ومدینہ میں تمام ترمظالم اورمصائب وآلام برداشت کیے اوراعلان کیاکہ میرے ایک ہاتھ پرچانداوردوسرے پرسورج لاکررکھادیاجائے تب بھی میں فریضہ ہدایت سے بازنہیں آؤں گا اوراستعمارآپ کو راہ ہدایت سے نہیں ہٹا سکا، ختمی مرتبت ؐ نے پہلی اسلامی ریاست کی بنیادرکھ کراسلام کابول بالاکردیا، حضورؐ کے گیارہویں جانشین برحق حضر ت امام حسن عسکری ؑ اپنے مختصردورحیات میں محمدی ؐ اصولوں پرقائم رہے اوراپنے دورکے ظالمین کابے جگری کے ساتھ مقابلہ کرکے موت کوقبول کیادنیاپرواضح کیاکہ کوئی ہمیں راہ حق سے ہرگزنہیں ہٹاسکتاہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کوعالمگیریوم عسکری کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے شہادت کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ قم بنت امام موسی کاظم علیہ السلام 12ربیع الثانی کو سے ”یوم عزا، حضرت مختارثقفیؒ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے13-14ربیع الثانی ایام ثاراۃ الحسینؑ کومنانے کا بھی اعلان کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے باورکرایاکہ کشمیر میں ہندوؤں کی آباد کاری کے خواب دیکھنے والے ہندو مہاسبھائی یاد رکھیں کہ کشمیر متنازعہ فیہ علاقہ ہے جسے نہرو خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا جہاں نصف درجن سے زائد قراردادیں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں منظور ہوئیں اور بھارت نے اقوام عالم سے وعدہ کیا کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے اپنا مستقبل خود متعین کرنے کا حق دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر عرب ریاستیں، عرب لیگ اور اوآئی سی جرات کا مظاہرہ کرتے تو القدس و گولان کی پہاڑیوں سے محروم نہ ہوتے اور نہ ہی استعمار القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کا تسلیم کرنے کی جرات کرتا،یہ اقدامات سراسر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جسے امریکی لونڈی اقوام متحدہ نے بھی غیر قانونی قرار دیا ہے، کشمیر و فلسطین میں بھارتی و اسرائیلی اقدامات کے خلاف اگر مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کرتے تو کبھی استعماری پٹھو اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہوتے

۔قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے اپیل کی کہ یوم عزااور ایام ثاراۃ الحسینؑ کے پروگراموں میں بانی اسلام خاتم ا لنبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مشاہیر اسلام اہلبیت اطہار پاکیزہ صحابہ کبار کی شان میں گستاخیوں اور انکے آثار و مزارات کی توہین و تاراجی کیخلاف احتجاج اور شیاطین عصر کی جانب سے اسلام کے پیغام کو پھیلنے سے روکنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کاعہدوپیمان کریں۔ انہوں یہ بات زوردیکرکہی کہ نبی کریم ؐو مشاہیر اسلام کے امن و محبت سے لبریز کردار اور خدمات کو مزید اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.