ظلم،بے چینی،کرب، بے حسی، ناقدری اور زوال در زوال کے 100سال

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریر: فقیر در ِموسویؒ علاحیدر

8شوال 1344ھ۔۔۔۔۔تا۔۔۔۔۔۔8شوال 1444ھ
ظلم،بے چینی،کرب، بے حسی، ناقدری اور زوال در زوال کے 100سال
عالمی ضمیر خاموش، بین الاقوامی اداروں کی زبانیں گنگ، عالم اسلام بیگانہ؟؟؟؟

100سال پہلے مسلمانوں سے تابوت سکینہ کی مانند جنت البقیع و جنت المعلی کے مزارات چھین لئے گئے۔۔۔
100سال پہلے مسلمانوں کو بے روح کرنے کیلئے روحانیت کے مراکز بلڈوز کردیئے گئے۔۔۔
100سال پہلے حرمین شریفین کے محافظ حرم ہائے قدسیہ پامال کردیئے گئے۔۔۔۔
100سال پہلے نبی ؐ کی بیٹی کو قبر میں بھی رلا دیا گیا جو آج بھی جاری ہے۔۔۔
100سال پہلے اسلام کے محسنوں کی نشانیوں کو بے توقیر کردیا گیا۔۔۔۔
100سال پہلے قرآنی تعلیمات کو دیو ہیکل مشینوں تلے روند دیا گیا۔۔۔۔
100سال پہلے شدت پسندی کی ایسی آگ لگی جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔۔۔
100سال پہلے قہر خداوندی کو آواز دی گئی۔۔۔
100سال پہلے داعش جیسی جنونی تنظیموں کی داغ بیل ڈال دی گئی۔۔۔۔۔۔
100سال پہلے مسلمانوں سے خلافت یکجہتی خود مختاری عزت سرداری چھیننے کی بنیادرکھ دی گئی۔۔۔۔
100سال پہلے مسلمانوں کے زوال کا نوشتہ تحریر کردیا گیا۔۔۔۔
۔کیونکہ تقدیر کے قاضی کا ازل سے یہ فتوی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جس کی نگاہ میں بنت نبی ؐکی حیا نہ ہو
اس قوم کا نوشتہ تقدیر ہے زوال

(بابائے صحافت شورش کاشمیریؒ)

ہما را فریضہ کیا ہے؟؟؟؟؟

آؤ نقیب مظلومیت بقیع قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی نصف صدی سے گونجتی صدائے البقیع پر لبیک کہیں
آؤ زوال اور تباہی کے اسباب کا خاتمہ کریں
آؤ خریداران یوسف میں اپنا نام لکھوائیں
آؤعلامہ حسین مقدسی کے جادہ ئموسوی پر اٹھتے ہوئے قدموں کے ساتھ قدم ملائیں
آؤ مسلمانوں کے تباہ شدہ ورثے کی بحالی کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں
آؤ عالمی اداروں کے مردہ ضمیر کو جھنجھوڑیں، آؤ بامیان کے بدھا کی مسماری پر چیخنے والوں کی منافقت کا پردہ چاک کریں
آؤ رومی و یونانی تہذیب کی تباہی پر چیخنے والوں کو اسلامی تہذیب کی پامالی کی جانب متوجہ کریں
آؤماتمی احتجاج کی صداؤں سے اقوام متحدہ، یونیسکو، اوآئی سی، عرب لیگ کو خواب غفلت سے بیدار کریں
آؤ شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ کر اسلام پر لگی تہمت کا خاتمہ کریں
آؤ مسلم امہ اور عالمی اداروں کو مجبور کردیں کہ وہ
جنت البقیع اور جنت المعلی میں محبوب خداؐکی محبوب ترین ہستی خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑؑ، رسول خدؐا کے آباء و اجداد حضرت عبداللہ ؑو حضرت آمنہؑ حضرت ابوطالبؑ،امہات المومنینؓ،سردارجنت حضرت امام حسن ؑامام زین العابدین ؑ امام باقر ؑامام جعفر صاد ق ؑاور پاکیزہ صحابہ کبارؓکے مسمار شدہ مزارات کی عظمت رفتہ کی بحالی پر مجبور ہو جائیں۔۔۔
آؤ منزل قریب آچکی ہے
صدائے البقیع پر لبیک کہو۔۔صدائے موسوی پر لبیک کہو
آؤ دنیا و آخرت میں نجات کا سامان کرو
8شوال صرف ایک صدا صرف ایک پکارصرف ایک ماتم صرف ایک نوحہ

تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.