علماء وذاکرین پر پابندیاں: ٹی این ایف جے فیڈرل کیپٹل کے وفدکی داخلہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

ولایت نیوز شیئر کریں

ٹی این ایف جے فیڈرل کیپٹل کے وفدکی وزارت داخلہ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات
علماء وذاکرین کیخلاف پابندیوں پرتحفظات کااظہار، پابندی مسئلہ کاحل نہیں ،ضابط اخلاق کاپابندبنایاجائے۔ ذوالفقارراجہ
قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی جوضابط عزاداری دیں گے اس پر عزاداران بھرپورعمل درآمدکریں گے
وزرات داخلہ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین خرم نوازنے ٹی این ایف جے کے وفد کی معروضات پرعملی اقدامات کی یقین دہائی کرائی

اسلام آبا(ولایت نیوز) تحریک نفاذفقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل کے نمائندہ وفد نے بدھ کو ذوالفقارعلی راجہ، پیر سیدحسنین شاہ کاظمی کی قیادت میں وزارت داخلہ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین  راجہ خرم نوازسے ملاقات کی ۔ وفدمیںسیدمصباح الحسن شاہ ایڈووکیٹ ، سیدوقارحیدرکاظمی ، راجہ وحیداحمد، سیدنزابت حسین شاہ بھی شامل تھے ۔

اس موقع پروفدنیانتظامیہ کی جانب سے ضلع اسلام آبادمیں محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کرنے والے علماء وذاکرین پرلگائی جانے والی پابندیوں پرتحفظات کااظہارکیا۔وفدنے باورکرایاکہ مجالس سے خطاب کرنے والوں کومحرم سے بہت پہلے فائنل کرلیاجاتاہے لیکن عین وقت پرپابندیاں لگانے سے مسائل پیداہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ محرم میں پابندیاں لگانامسائل کاحل نہیں بلکہ بانیاں اورخطاب کرنے والوںکوضابط اخلاق کاپابندبنایاجائے اورخلاف ورزری کرنے والوں کیخلاف کاروائی ہونی چاہئے ۔

ذوالفقارراجہ یہ بات زوردیکرکہی کہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ نے ہمیشہ اخوت وبھائی چارے کوترجیح دی ہے اوراشتعال انگیزی منافرت اورتعصبات کوکنڈم کیاہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ آمدہ محرم الحرام کے سلسلہ میں قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی جوضابط عزاداری دیں گے اس پراسلام آبادسمیت پورے ملک میں عزاداران بھرپورعمل درآمدکریں گے ۔ وزرات داخلہ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین خرم نوازنے ٹی این ایف جے کے وفد کی معروضات پرہمدردانہ غورکرنے اورعملی اقدامات کی یقین دہائی کرائی۔

ملاقات کے فوری بعد اسلام آباد میں ذاکرین پر پابندیاں ہٹانے کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.