لاہور : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ منتظمہ کمیٹی کا اجلاس ، عزاداری کے تمام پروگرام روایتی جذبے سے منعقد کرنے کا اعلان

ولایت نیوز شیئر کریں

مساجد و امامبارگاہیں مقاماتِ دعا اور آفتوں کے مقابل پروردگارِ عالم کی پناہ گاہیں ہیں۔ کورونا وبا سمیت تمام آفات و بلیا ت سے مقابلے کیلئے مذہب کو اپنی طاقت بنانا ہوگا، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ لاہور

لاہور(ولایت نیوز)رمضان المبارک و شوال میں آمدہ مذہبی پروگراموں کے حوالے سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی منتظمہ کمیٹی کا اجلاس ریجنل دفتر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پروگراموں کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیئے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی اعلان کردہ پالیسی کے مطابق میلاد و عزاداری کے تمام پروگرام تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے روایتی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیئے جائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن کاظمی ، اور سید ذوالفقار حیدر نقوی نے کہا کہ مساجد و امامبارگاہیں مقاماتِ دعا اور آفتوں کے مقابل پروردگارِ عالم کی پناہ گاہیں ہیں۔ کورونا وبا سمیت تمام آفات و بلیات سے مقابلے کیلئے مذہب کو اپنی طاقت بنانا ہوگا۔

اجلاس میں منظور کردہ قرار داد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار اور انکے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.