یوم شہدائے حسینی محاذ قومی جذبے کیساتھ منایاگیا، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے پاکستان کوگروہی اسٹیٹ بنانے کی سازش ناکام بنائی،قائد ملت جعفریہ

ولایت نیوز شیئر کریں

پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے قوم کے اجتماعی مفادکو ترجیح دی جائے۔ حامدموسوی
مسلمہ مکاتب کی مشترکہ قربانیوں سے وجود میں آنیوالے وطن کے دفاع کیلئے تحریک پاکستان کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھیں
ازلی دشمن بھارت اپنے مذموم عزائم سے باز نہیں آ رہا،پوری قوم عساکرپاکستان کی پشت پرایستادہ ہے، ہرقربانی دینگے
فرقہ وارانہ اسٹیٹ بنانے کے ضیائی اقدام کو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے ناکام بنایا، وطن عزیز کا سرکاری مذہب آئین کے تحت اسلام ہے کوئی فرقہ نہیں
شہید صفدر نقوی، اشرف رضوی،محمدحسین شادنے آمرمطلق کی پاکستان کوگروہی اسٹیٹ بنانے کی سازش ناکام بنائی۔قائد ملت جعفریہ کا یوم شہدائے حسینی محاذ پر خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ تمام قوتیں ذہن نشین رکھیں کہ پوری قوم تمام اداروں کااحترام کرتی ہے مگرکسی کوعساکرپاکستان کی توہین کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائیگی،غیورعوام عساکرپاکستان کی پشت پرایستادہ ہیں کیونکہ اگرفوج مضبوط ہوگی توملک مضبوط ہوگا،شہدائے حسینی محاذصفدرعلی نقوی، اشرف علی رضوی اورمحمدحسین شادنے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرکے آمرمطلق ضیاء الحق کی جانب سے پاکستان کوگروہی اسٹیٹ بنانے کی ناپاک سازش کوناکام بنایا،مسلمہ مکاتب کی مشترکہ قربانیوں اور متفقہ جدوجہد کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آنیوالے وطن کے دفاع، سلامتی و استحکام کیلئے تحریک پاکستان کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے اور عقیدہ و وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ملک گیر یوم شہدائے حسینی محاذ کے موقع پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آقای موسوی نے باورکرایا کہ ہندو بنیا اپنی بالا دستی اور تسلط کے فلسفے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کشمیری مسلمانوں کو تہس نہس کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر بے پناہ مظالم سے ثابت ہوگیا ہے کہ بھار ت میں گاندھی کا ہندو سیکولر ازم نظریہ اپنی موت آپ مر چکا ہے اور قائد اعظم کا دوقومی نظریہ سچ ثابت ہوگیا ہے جس کی بنیاد پر پاکستان کا قیام عمل میں آیا تھا۔انہوں نے اس امر پر افسو س کا اظہار کیا کہ قائد اعظم کا پاکستان بدقسمتی سے انگریزوں کی غلامی پر فخر کرنیوالے وڈیروں،سرداروں،چوہدریوں اور سرمایہ داروں کے ہتھے چڑھ گیاجنہوں نے دونوں ہاتھوں سے اسے لوٹا اور انکی نالائقیوں اور مفادپرستی کی سیاست کی وجہ سے پاکستان پر چار مارشل لاء مسلط ہوئے،ایوب خان نے مشرقی پاکستان کو احساسِ محرومی دیا،یحییٰ خان نے نا عاقبت اندیش سیاستدانوں کے نیچے لگ کر پاکستان کو دولخت کروایا،عالمی شیطانوں نے ایک اور آمر جنرل ضیاء کو مسلط کرکے پاکستان کو مخصوص گروہی اسٹیٹ بنانے کی ناکام کوشش کی جو سراسر اقبال و جناح کے فرمودات سے کھلا انحراف اور دوقومی نظریے کو سبوتاژ کرنا تھا جبکہ اندرا گاندھی نے سقوطِ ڈھاکہ کے موقع پر پہلے ہی بڑھک ماردی تھی کہ ہم نے دو قومی نظریہ خلیج بنگال میں ڈبودیا ہے۔

آقای موسوی نے کہا کہ پاکستان کو فرقہ وارانہ اسٹیٹ بنانے کے ضیائی اقدام کو ناکام بنانے کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا قیام عمل میں لایا گیااور بدترین مارشل لاء دور میں آٹھ ماہ پر مشتمل حسینی محاذ راولپنڈی کے پرامن ایجی ٹیشن کے دوران سید صفدر علی نقوی اور اشرف علی رضوی کی شہادتوں کے نتیجے میں 21مئی85ء کا موسوی جونیجو معاہدہ عمل میں لایا گیا چنانچہ وطن عزیز پاکستان کا سرکاری مذہب آئین کی شق2کے تحت اسلام ہے کوئی فرقہ نہیں۔آقای موسوی نے اس امر کا اظہار کیا کہ ہم نے فرنگی غلاموں کی آمرانہ ذہنیت کو اپنی پرامن اور صلح پسند پالیسی سے ہمیشہ شکست دی ہے اور آئندہ بھی انہیں منہ کی کھانی پڑیگی۔انہوں نے باورکرایا کہ عالمی شیطانوں کے ایجنڈے کے تحت جنرل ضیاء الحق نے پاکستان کو دہشتگردی،کلاشنکوف اور ہیروئن کے تحائف دیئے تھے جن کے نتائج قوم آج تک بھگت رہی ہے،موجودہ ملکی صورتحال اسی کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار جمہوریت کی رٹ لگانے والے سیاستدان ملکی مسائل کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ گزشتہ 70 سالوں میں صرف مارشل لاؤں کی صورت ہی میں نہیں بلکہ جمہوریت کے لبادے میں ملک پرآمریت مسلط رہی ہے۔قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی نے تمام بزرگانِ دین سے سوال ہے کہ کیا مغربی جمہوریت دین و شریعت ہے؟اسلام میں تو شورائی نظام ہے جس پر سورہ شوریٰ گواہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے ذاتی و سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قوم و ملک کے اجتماعی مفادات کو ترجیح دینی ہوگی کیونکہ ازلی دشمن اپنے مذموم عزائم سے باز نہیں آ رہا۔

راولپنڈی میں شہیدسید صفدر علی نقوی اور میلسی میں سید اشرف علی رضوی کے مزارات پرچادرپوشی،کمیٹی چوک سے دربارشاہ دی ٹاہلیاں تک شہداء ریلی
نظریہ پاکستان کے تحفظ، عقائدِ حقہ کی ترویج کیلئے آقای موسوی کی قیادت میں عملی جدوجہد جاری رہے گی۔ علامہ امامی،قمرزیدی،شوکت جعفری اوردیگرکاخطاب

قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق شیعہ مطالبات کیلئے84ء میں ایجی ٹیشن کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء سید اشرف علی رضوی اور سید صفدر علی نقوی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہدائے حسینی محاذ راولپنڈی ریجن میں بھی قومی جذبے کیساتھ منایاگیا۔ اس موقع پر مساجد و امامبارگاہوں میں قرآن خوانی اورمجالس و ماتمداری کے پروگرام منعقد ہوئے جن میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تحریک نفاذفقہ جعفریہ کی ضلعی یوم شہداء کمیٹی کے زیراہتمام کمیٹی چوک سے دربار شاہ دی ٹاہلیاں تک شہداء ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت مرکزی کنوینرشوکت عباس جعفری،علامہ راجہ بشارت حسین امامی، آغاسیدمحمدمرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ،علامہ سیدقمرحیدرزیدی،علامہ سیدابوالحسن تقی، علامہ سیدزاہدعباس کاظمی، علامہ سیدتصورحسین نقوی، مفتی باسم عباس زاہری، علامہ سیدوقارحسین نقوی، علامہ زوارحسین مدنی،علامہ میثم عباس میثمی، علامہ علی رضازیدی، علامہ ملک غضنفرعباس القمی،ماتمی عزادار عابد رضا،چوہدری ابوبیدارعلی،عقیل عمران نقوی،شہریاربابا، سیداقرارحسین شاہ، امجدحسین، سیدمسیب عباس،ڈ اکٹرایس زمان، عابد حسین شاہ، سیدثمرالحسن نقوی،، شفقت حسین ترابی، سیدمہدی الحسینی اور دیگر رہنماؤں نے کی۔

شہیدصفدر علی نقوی کے مزار واقع قبرستان شاہ دی ٹاہلیاں میں تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ بشارت حسین امامی نے شہدائے حسینی محاذ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے اورشیعہ مطالبات کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے عظیم سپوت تھے جن کی قربانیوں کے نتیجہ میں فقہ جعفریہ کے حقوق اور ہماری شہ رگ عزاداری امام مظلوم کے تحفظ کیلئے حکومتِ وقت کے ساتھ 21مئی 85ء کو جونیجو موسوی معاہدہ عمل میں آیا۔علامہ سید قمرحیدرزیدی نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت میں مکتب تشیع کے حقوق اور عقائدِ حقہ کی ترویج کیلئے عملی جدوجہد جاری رہے گی اور اس راہ میں کوئی بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے سے بھی ہر گز دریغ نہیں کیا جائیگا۔اس موقع پر مفتی باسم عباس زاھری نے مصائب کربلا بیان کیے جبکہ مرکزی کنوینر یوم شہدائے حسینی محاذ کمیٹی شوکت عباس جعفری، اورشفقت حسین ترابی نے اپنے خطاب میں شرکائے ریلی سے اظہار تشکر کیا۔عمائدین تحریک کی سرکردگی میں سید صفدر علی نقوی کے مزار پر چادر چڑھائی گئی اور نوحہ خوانی و فاتحہ خوانی ہوئی۔ علامہ زاہدعباس کاظمی،علامہ سید تصور حسین نقوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر شہید کے پسماندگان نے قائد ملت جعفریہ آغا حامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے یوم شہداء منانے کا اعلان کرنے پر دلی تشکر کااظہار کرتے ہوئے ان کے حکم پر دینی حقوق کے حصول کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا عہد کیا۔شرکائے اجتماع نے ٹی این ایف جے کے اہداف ولاء و عزاء کیلئے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی قیادت میں عملی جدوجہد جاری رکھنے اور ان کے ہر لائحہ عمل پر ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے عہد کا اظہار کیا گیا۔

درایں اثناء شہید اشرف علی رضوی کے مزار واقع حسین آباد میلسی ضلع وہاڑی میں ٹی این ایف جے جنوبی پنجاب کے رینما محمد عباس جعفری کی سرکردگی میں پھولوں کی چاد ر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.