کالعدم جماعتوں کے ساتھ معذرت خواہانہ رویہ شدت پسندی کے بڑھاوے کا موجب! سانحہ سیالکوٹ تعلیمات مصطفوی ؐ کی توہین و پامالی ہے، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

سری لنکن مینیجر کا بیدردانہ قتل تعلیمات مصطفوی ؐ کی توہین ہے،عاشقان رسالت ؐ انتہا پسندی کے خلاف قیام کریں، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
کالعدم جماعتوں کے ساتھ معذرت خواہانہ رویہ شدت پسندی کے بڑھاوے کا موجب بن رہا ہے
جہاں علماء بورڈز اور اسلامی نظریاتی کونسل میں کالعدم جماعتیں براجمان ہوں وہاں انتہا پسندی کا بڑھنا تعجب خیز نہیں
نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو کبھی ایسے سانحات رونما نہ ہوتے،شرا ر بولہبی آج بھی چراغ مصطفوی ؐ کو بجھانے کیلئے مصروف عمل ہے
مصلحتوں اور مفادات کو پس پشت نہ ڈالا گیاکوئی فرد جماعت یاادارہ جنونیوں سے محفوظ نہیں رہے گا
متشدد گروہوں کو پریشر گروپ کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ ترک کیا جائے، ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے
حضرت علی ابن ابی طالبؑ کی وصیت کہ ’ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار بن جاؤ‘ ہمیشہ مشعل راہ رہی ہے
تمام مسالک اور جماعتو ں کو اسلام اور پاکستا ن کو بدنام کئے جانے کے خلاف ہم آواز ہونا ہوگا، مختار ٓرگنائزیشن کے عہدیداران سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن مینیجر کا بیدردی سے قتل تعلیمات مصطفوی ؐ کی توہین اور پامالی ہے عاشقان رسالت ؐ انتہا پسندی کے خلاف قیام کریں۔

پروفیسر ثمر الحسن نقوی کی زیر سرکردگی مختار آرگنائزیشن کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کے ساتھ معذرت خواہانہ رویہ شدت پسندی کے بڑھاوے کا موجب بن رہا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو کبھی ایسے سانحات رونما نہ ہوتے جہاں علماء بورڈز اور اسلامی نظریاتی کونسل جیسے رہنما اداروں میں کالعدم جماعتیں براجمان ہوں وہاں تشددو انتہا پسندی کا بڑھنا تعجب خیز نہیں، شرا ر بولہبی آج بھی چراغ مصطفوی ؐ کو بجھانے کیلئے مصروف عمل ہے جو ش کے بجائے ہوش سے کام لیا جائے ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،متشدد گروہوں کو پریشر گروپ کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ ترک کیا جائے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ سیاستدانوں و حکمرانوں نے مصلحتوں اور مفادات کو پس پشت نہ ڈالا گیاکوئی فرد جماعت یاادارہ جنونیوں سے محفوظ نہیں رہے گا، تمام مسالک اور جماعتو ں کو اسلام اور پاکستا ن کو بدنام کئے جانے کے خلاف ہم آواز ہونا ہوگا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کی وصیت کہ ’ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار بن جاؤ‘ ہمیشہ ہمارے لئے مشعل راہ رہی ہے، ظالم کسی بھی لبادے میں ہو اس کے خلاف انکار کا حسینی فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.