امریکہ خدا نہیں ہے ایران سے سبق سیکھا جائے مذہبی و سیاسی جماعتوں کی اے پی سی بلوائی جائے،آغا حامد موسوی ؛ یوم شہداء منانے کا اعلان

ولایت نیوز شیئر کریں

علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت مذہبی و سیاسی جماعتوں کی اے پی سی بلوائے، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
لاکھوں بچوں کو بارود سے بھسم کرنے والے امریکہ کی جانب سے چائلڈ پریونشن لسٹیں نکالنا مضحکہ خیز ہے،امریکی ناراضگی غنیمت ہے
امریکہ خدا نہیں ہے ایران سے سبق سیکھا جائے پابندیوں سے ملک کندن بن کر نکلے گا،انکل سام نے ہمیشہ پشت میں چھرا گھونپا
داخلی انتشار کے خاتمے کیلئے حکومت اپوزیشن کو’انااؤں‘ کی قربانی دینا ہوگی،روس اور چین سے تعلقات مضبوط ترکئے جائیں
حکومت خبردار رہے!کالعدم جماعتوں کو ’طاقت بخش غذاؤں‘کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، اندرونی ایجنٹوں سے نمٹنازیادہ بڑا چیلنج ہے
6جولائی کو پاکستان بھر میں ’یوم شہداء‘ منائیں گے، نظریہ و سرحدوں کے محافظ اور امن کے رکھوالے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا
امام علی ابن موسی الرضا ؑ کی سیرت کی پیروی دین کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے، مجلس شہادت امام ضامن ؑسے خطاب

اسلام آباد (wlait niwz) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ علاقائی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت مذہبی و سیاسی جماعتوں کی اے پی سی بلوائے لاکھوں بچوں کو بارود سے بھسم کرنے والے امریکہ کی جانب سے چائلڈ پریونشن لسٹیں نکالنا مضحکہ خیز ہے امریکی ناراضگی قوم کیلئے غنیمت ہے، امریکہ خدا نہیں ہے ایران سے سبق سیکھا جائے امریکی پابندیوں سے ملک کندن بن کر نکلے گا، بے وفا انکل سام نے ہمیشہ پاکستان کی پشت میں چھرا گھونپا روس اور چین سے دفاعی و معاشی تعلقات مضبوط کئے جائیں،

آغا موسوی نے کہا کہ وطن عزیز کو اندرونی انتشار سے بچانے کیلئے حکومت اپوزیشن کو’انااؤں‘ قربانی دینا ہوگی، حکومت خبردار رہے پاکستان دشمن قوتوں نے کالعدم جماعتوں کو دوبارہ طاقت بخش غذاؤں کی فراہمی شروع کردی ہے اندرونی ایجنٹوں سے نمٹنازیادہ بڑا چیلنج ہے،منگل 6جولائی کو پاکستان بھر میں ’یوم شہداء‘ منائیں گے، نظریہ و سرحدوں کے محافظ اور امن کے رکھوالے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،امام علی ابن موسی الرضا سے روایت کردہ حدیث سلسلۃ الذہب پاکستان کے نظریہ کی اساس ہے امام علی ابن موسی الرضا ؑ کی سیرت کی پیروی دین کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے۔

ان خیالات کا ااظہار انہوں نے شہادت امام علی ابن موسی الرضا کی مناسبت سے مجلس امام ضامن ؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں پاکستان کے بجائے امریکی مفادات دیکھتی رہیں جس سے دہشت گردی کا بازار ایسا گرم ہوا کہ سرد ہونے کا نام نہیں لے رہا افواج پاکستان کے اتنے جوان پاک بھارت جنگوں میں شہید نہیں ہوئے جتنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہادت کے منصب پر فائز ہوئے۔بدلتے حالات میں ایک بار پھر کالعدم جماعتیں پر پرزے نکال رہی ہیں جنہیں ناکام بنانے کیلئے حکومت اپوزیشن عوام فوج انتظامیہ عدلیہ سبھی کو اپنا کردار ادا کرناہو گا۔انہوں نے کہا کہ امام علی ابن موسی الرضاؑ نے کلمۃ لا الہ حصنی یعنی کلمہ توحید کو قلعہ خداوندی کہا وہی کلمہ پاکستان کا نظریہ اساسی کہلایااور پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کی صورت اسلامیان برصغیر کی متفقہ آواز بن گیا اور پاکستان خواب سے حقیقت بن گیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ کسی بھی قوم ملک اور مسلک کو تباہ و برباد کرنا ہو تو سب سے پہلے اس کے نظریہ اور عقائد پر ڈاکہ زنی کی جاتی ہے پاکستان کے کوچہ و بازار میں جا بجا دشمن کے ایجنٹ اور لابیاں دو قومی نظریے سے انکاری ہیں اور مسلسل ہرزہ سرائیاں کرکے نئی نسل کے ذہنوں کو خراب کررہی ہیں نظریہ مخالف قوتیں حکومت اپوزیشن کی طفیلی بن کر ہر بدلتے دور میں اپنی خوراک کا سامنا کرلیتی ہیں جن پر نظر رکھنا اور ناکام بنا نا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک دم میں دم ہے اسلام و پاکستان کے خلاف سازشوں کے خلاف بر سر پیکار ہیں گے اور پاکیزہ عقائد و نظریات میں ملاوٹ کی تخریب کرنے والوں کو بھی کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.