ولادتِ پُرنور حضرت امام حسن عسکریؑ ، تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ کے اعلان پر 10 ربیع الثانی (بدھ) کو عالمگیر یومِ عسکریؑ مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منایا جائیگا. تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ
مساجد، امام بارگاہوں میں محافل اور دینی تقریبات ہونگی، عالمِ اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے سلامتی و استحکام کے دعائیں کی جائینگی۔ سید ابو ذیشان نقوی.
راولپنڈی ولایت نیوزسربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی کے اعلان کے مطابق قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کا قائم کردہ عالمگیر یومِ عسکریؑ بدھ 10 ربیع الثانی کو دنیا بھر کی طرح پورے پاکستان میں مذہبی جوش و جذبے اور ایمانی عقیدت سے منایا جائیگا. اس موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں میں ولادتِ پُرنور حضرت امام حسن عسکریؑ کی مناسبت سے جشن کے پروگرام، محافلِ میلاد اور تہنیتی پروگرام منعقد کیے جائینگے. ٹی این ایف جے کی ریجنل یومِ عسکریؑ کمیٹی اور ہیئت طلبائے اسلامیہ کے زیرِ اہتمام عزاخانہ معصومۂ قُم مرکز علیؑ مسجد راولپنڈی میں مرکزی تقریب ہو گی، اس موقع پر جشنِ ظہورِ پُرنور کا خصوصی کیک بھی کاٹا جائیگا. دریں اثناء یومِ عسکریؑ کے مرکزی سیکرٹری سید ابو ذیشان نقوی کے مطابق ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں بھی محافلِ عسکریؑ سے نامور علمائے کرام واعظین و ذاکرین، مذہبی اسکالرز اور دانشور خطاب جبکہ منقبت و قصیدہ خواں بارگاہ امام حسن عسکری علیہ السّلام میں قصیدہ خوانی کرینگے اس موقع پر عالمِ اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز پاکستان کے سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائینگی۔
