صوبائی صدر تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ سید غضنفر علی شاہ ایڈووکیٹ کی کوہاٹ پولیس لائن بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
سید غضنفر علی شاہ کا حکومت سے شہدا اور زخمیوں کے لیے خصوصی پیکج کے اعلان کا مطالبہ
دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صوبائی صدر ٹی این ایف جے، کے پی کے
نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیے بغیر امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ سید غضنفر علی شاہ
پاک افواج، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی وطنِ عزیز کے لیے لازوال قربانیاں سلامتی کی ضمانت ہیں۔ سید غضنفر علی شاہ
ملک دشمن عناصر، مٹھی بھر بزدل دہشت گرد جان لیں پوری قوم سیکیورٹی فورسسز کی پشت پر ایستادہ ہے۔ صوبائی صدر ٹی این ایف جے سید غضنفر علی شاہ
قائدِ ملت آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کی پالیسی کے تحت سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی کی جانب سے دیے گئے ہر لائحہ عمل پر لبیک کہتے ہوئے اپنے ٹکڑے کروا سکتے مگر ارضِ پاک کے ٹکڑے نہیں ہونے دینگے۔ صوبائی صدر ٹی این ایف جے سید غضنفر علی شاہ
