السلام علیک یا بنت النبا العظیم ۔۔۔ محافظہ مشن حسینیت نواسی رسول ؐ سیدہ زینب بنت علی ؑ کے جشن ولادت کے موقع پر کربلا سج گئی

ولایت نیوز شیئر کریں

کربلائے معلی (ولایت نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک ) جشن میلاد ثانی زہرا عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے پر مسرت موقع پر روضہ مبارک سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہنشاہ وفا حضرت عباس علیہ السلام کو انتہائی خوبصورتی اور عقیدت سے سجا دیا گیا ہے۔

محافظہ حسینیت بی بی کے جشن ولادت کے موقع پر کربلا میں ہر طرف خوشی اور مسرت کے مظاہر نظر آ رہے ہیں۔ مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینرز ہر طرف آویزاں ہیں۔

روضہ ہائے مبارک میں جگہ جگہ پھولوں کے بڑے بڑے گلدستے فضا کو خوشگوار بنا رہے ہیں۔ رنگ برنگی لائٹس نے روضہ ہائے قدسیہ کی آرائش کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

جس بی بی نے دین اسلام کی سج دھج کو دوبا لا کیا اس کی آمد پر کربلا ہی نہیں نے ارض و سما سجے ہوئے ہیں ۔

زینب ہے گستان سیادت کی پاسباں
زینب ؑ ہے مصطفیؐ کی شریعت کی پاسبان
زینبؑ ہے کاروان ہدایت کی پاسبان
زینب ہے ہر نبی کی نبوت کی پاسباں
زینب ؑ ستم کی جس پہ نہ کوئی کمی رہی
زینب ؑ جہاد راہ خدا میں جمی رہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.