حضرت امام موسی کاظم ؑ ،مخدرات عصمت اور پاکیزہ صحابہؓ کی توہین:تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے پرامن احتجاج کی کال دے دی

ولایت نیوز شیئر کریں

جمعہ 2جولائی کو پاکستان بھر میں صدائے احتجاج بلند کی جائے گی

اسلام آباد (ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے حضرت امام موسی کاظم ؑ اور پاکیزہ صحابہؓ کی توہین کے خلاف جمعہ 2جولائی کو پرامن یوم احتجاج کی کال دے دی۔

ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری ہونے والے ہینڈ آؤٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بدلتے عالمی حالات کے تحت پاکستان میں آگ لگائی جارہی ہے محب وطن قوتیں جاگیں،سوشل میڈیا پرنبی کریم ؐ کے گھرانے کی مخدرات عصمت کی توہین دراصل توہین رسالت ؐ ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ دین اور مدارس کو بدنام کروانے والوں کو بچانے کیلئے پاکیزہ صحابہؓ پر کیچڑ اچھالا جارہا ہے،مشاہیر اسلام کی توہین کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں،امام شافعی ؒ نے امام موسی کاظم ؑ کو دعاؤں کی قبولیت کا وسیلہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج پر حملے بھی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

آغاسید حامد علی شاہ موسوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وحدت و اخوت کا پرچم خود کش دھماکوں اور گولہ و بارود سے لتھڑی فضاؤں میں بھی سربلند رکھا پاکستان میں کبھی شیعہ سنی لڑائی نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی ہرشق پر عمل کیا جائے اور نظریاتی کونسل متحدہ علماء بورڈ سمیت تمام ریاستی اداروں کو کالعدم جماعتوں سے پاک کیا جائے جو امن کے دشمنوں کی پشت پناہی کا کردار ادا کرہے ہیں۔

یاد رہے کہ ابتسام الہی ظہیر کے اپنا رشتہ دار بتانے والے عبد الرحمن سلفی نے اہلبیت رسول ؐ کی ہستیوں کے خلاف ناپاک ترین الفاظ استعمال کئے تھے ۔ جس کے خلاف متواتر متوجہ کئے جانے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.