لبیک البقیع لبیک یا زہراؑ: ٹی این ایف جے کراچی کے کارکنوں کا جو ش و جذبہ دیدنی

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کراچی کی جانب سے 8شوال کو عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے ماتمی احتجاج کیلئے زبر دست تیاریاں جاری ہیں ۔ ٹی این ایف جے کراچی کے کارکنوں نے کراچی کے تمام امام بارگاہوں ، عوامی مقامات ، چوراہوں ، اہم شاہراہوں پر یوم انہدام جنت البقیع کے پوسٹرز اور بینز آویزاں کردیئے ہیں ۔

تحریک کے ریجن صدر بدر علی ترمذی و جنرل سیکرٹری مہدی کربلائی اور سانحہ عباس ٹاون کے شہید باقر زیدی کے والد سید یوسف زیدی نے ولایت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی این ایف جے کے غریب کارکنوں نے اپنا پیٹ کاٹ کر اس مظلومانہ احتجاج کیلئے سینکڑوں بینزر تیار کروائے ہیں تاکہ عوام الناس کو جنت البقیع کی تاراجی کے ظلم عظیم  سے آگاہ کیا جا سکے ۔ ہمارا مقصد خوشنودی رسول ؐ و حضرت بتولؑ کا حصول ہے ۔ جب تک دم میں دم ہے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا ساتھ نبھاتے ہوئے جنت البقی کی اجڑی قبروں کا سوگ مناتے رہیں گے اور ان کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

یاد رہے کہ 8شوال کو ٹی این ایف جے کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے جنت البقیع کی تاراجی کے خلاف 3 بجے سہ پہر ماتمی احتجاج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.