ایران جنت البقیع کو بھی القدس کی طرح عالمی سطح پر اٹھا ئے ؛ ایرانی سپریم لیڈر کے نام قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا مکتوب

ولایت نیوز شیئر کریں

(جولائی 2015میں ایرانی سپریم لیڈر کے نام قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا تاریخی مکتوب)

حضرت ولی الامر المسلمین آیۃ اللہ علی خامنہ ای دامت برکاتہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

مسئلہ فلسطین کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی خدمات واضح اور عیاں ہیں ۔ مسئلہ فلسطین مسلم حکمرانوں کی مفادپرستی اور کاسہ لیسی کے سبب سر دخانے میں ڈال دیا گیا ہے ۔رہبر انقلاب اسلامی حضرت الاستاذحضرت امام خمینی قدس سرہ کی دور اندیش اور عالی فکر و نظر کے تحت جمعۃ الوداع ماہ رمضان کو دنیا بھر میں یوم القدس کے طور پر منانے کی وجہ سے آج مزید روشن ہو رہا ہے جو مکتب جعفر ابن محمد ؐ کے پیروکاروں کیلئے بھی باعث صد افتخار ہے ۔حضرت الاستاذحضرت امام خمینی قدس سرہ کے دروس کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے پلیٹ فارم سے یوم القدس حمایت مظلومین کے طور پر ہمیشگی کی طرح سے آج بھی شدو مد کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔

یقیناًآپ آل سعود کے ہاتھوں عظیم ترین شعائر اللہ جنت البقیع اور جنت المعلی میں مزارات قدسیہ کے مسمار کئے جانے کو بھی قابل مذمت سمجھتے ہوں گے لیکن اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے آواز بلند نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ یوم القدس کی طرح گذشتہ ربع صدی سے زائد عرصہ سے یوم انہدام جنت البقیع کو بھی عالمی سطح پر منا رہی ہے اور اس قبیح اقدام کے خلاف اور مقامات مقدسہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے آواز احتجاج بلند کررہی ہے ۔لیکن یہ امر باعث تعجب ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس احتجاج کو ہمیشہ کی طرح آج بھی نظر انداز کررہا ہے ۔

مسئلہ کشمیر وہ متنازعہ مسئلہ ہے جہاں پون صدی سے مظلوم کشمیری عوام بھارتی جبر و استبداد کا شکار ہیں اور ان پر فلسطینیوں کی طرح عرصہ حیات تنگ ہے ۔ہم سب کیلئے باعث سعادت ہے کہ حضرت امام خمینی اعلی اللہ مقامہ بھی خطہ کشمیر کے فرزند ہیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران مسئلہ کشمیر کے بارے میں نہ صرف خاموش ہے بلکہ بھارت کے ساتھ دوستی کی بنیاد پر اس مسئلے کو روشن کرنے سے گریزاں ہے ۔

لہذاآپ سے التماس ہے

*۔۔۔کشمیریوں کے حق میں اپنی واضح پالیسی عیاں کریں اور مسئلہ کشمیر کومسئلہ فلسطین کی طرح دنیا میں اٹھائیں تاکہ کشمیری مظلومین شیطان بزرگ کے سب سے بڑے ایجنٹ بھارت کے جبر سے نجات حاصل کرسکیں ۔

*۔۔۔یوم انہدام جنت البقیع کو بھی یوم القدس کی طرح عالمی سطح پر اٹھایا جائے ۔اگر جنت البقیع کے انہدام کا سانحہ رونما نہہوتا تو صیہونیوں کو القدس کی بے حرمتی کی جرات نہ ہوتی ۔

*۔۔۔عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران سے محبت کرنے والوں کیلئے باعث عزت نہیں گردانا جا رہاکیونکہ عالمی استعمار کبھی گھاٹے کا سودا نہیں کرتا ۔عوام یہ سمجھتے ہیں کہ یہ اقدام خط امام خمینی سے انحراف کے مترادف ہے ۔اس تاثر کو ختم کرنے کیلئیاقدامات کئے جائیں۔

*۔۔۔ خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ برادرانہ روابط کوکسی بھی دوسرے ملک پر ترجیح دی جائے

*۔۔۔خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ دوستی و اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں کیونکہ استعماری قوتیں ایران کا ہوا دکھا کر مسلم ریاستوں کے وسائل لوٹ رہی ہیں۔

پروردگار عالم تمام مسلم ریاستوں کی باطل قوتوں سے حفاظت فرمائے ، مسلم سربراہوں کو اتحاد و یکجہتی کی توفیق دے اور عالم اسلام سربلند رہے ۔

والسلام مع الاکرام
مخلص

آغا سید حامد علی شاہ موسوی
سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
22جولائی 2015

Iran Ignoring Baqee Issue, Should Observe Like Youm-Ul-Quds; Moosavi Writes To Iran Supreme Leader

محضر مبارک حضرت ولی الامر المسلمین آےۃ اللہ علی خامنہ ای دامت برکاتہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
در مسئلہ فلسطین خدمات جمہوری اسلامی ایران واضح و روشن است۔سربراہان مملکت ہاي اسلامی کہ در مفاد خود شان کار می کردندو اھمیت دربارہ فلسطین نداند بایں سبب قضیہ فلسطین در زماننا ھذا در سرد خانہ افتادہ است ۔استاد بزرگوار حضرت آےۃ اللہ العظمی امام خمینی قدس سرہ رھبر انقلاب اسلامی کہ نظر و فکر دربارہ مسلمین جہاں خیلی عالی و دور اندیش و مستقبل بینی داشت و با فرمان ایشان در جمعۃ الوداع ماہ رمضان ھر سال یوم القدس بین المللی بر گزار شدہ ۔قضیہ فلسطین با گفتہ ایشان روشن شد و می شود ۔کہ افتخار پیروکاران مکتب جعفر ابن محمد ؐ شدہ ۔
مرحوم و مغفور استاد بزرگوار حضرت امام خمینی قدس سرہ کہ ھمیشہ توصیہ دربارہ فلسطین و یوم القدس می کردند در کشور اسلامی جمہوریہ پاکستان نہضت اجرای فقہ جعفری در ھر سال یوم القدس را بعنوان یوم حمایت مظلومین بر گزار می کنند۔
حضر تعالی مطلع ھستید کہ آل سعود مزارات قدسیہ جنت البقیع کہ در واقع مشاھیر اسلامی و رمز شعائر اللہ ھستند۔آنہارا مسمار کردندو حتماً در نزد حضرتعالی این فعل قابل مذمت و قبیح ھست ۔ولے تاھنوز اسلامی جمہوریہ ایران اقدامات لازم راانجام ندادہ و صدائے احتجاج بلند نکردہ و این یک سوال باقی مانندہ است برائے اسلامی جمہوریہ ایران؟
نہضت اجرای فقہ جعفری پاکستان از مدت 30سال است کہ مثل یوم القدس یوم انہدام جنت البقیع راھم در سراسر کشور جہاں برگزار می کنند۔صدائے احتجاج برای اقدامات فجیع آل سعود دربارہ مقامات مقدسہ بلند می کنند۔
ولے این امر باعث تعجب است کہ اسلامی جمہوری ایران دا ادارہ ہائے رسانہ این قضیہ احساسی را اھمیت نمی دھند و نظر انداز می کنند
ھمیں طور مسئلہ کشمیر ھم متنازعہ شدہ کہ مثل مردم فلسطین مردم کشمیر ھم مظلوم شدند و ظلم و دہشت و بربریت ہندوستان زندگانی آنان را خیلی محدود و اذیت ناک کردند
برای ہمہ مسلمین این امر باعث افتخار است حضرت امام خمینی اعلی اللہ مقامہ ہم یک فرزند کشمیر بودند ولے اسلامی جمہوریہ ایران نہ فقط این کہ دربارہ کشمیر خاموش است بلکہ اقدامات دوستی ایران با ھندوستان مانع این امر می شود
باحضر تعالی التماس می شود کہ دربارہ کشمیر اقدامات و نظریات خود تان واضح کنید و این قضیہ کشمیر را مثل قضیہ فلسطین در سراسر کشور جہان پیادہ کنید
معاہدہ جدید دربارہ ایتم کہ با کشور ہای رسیاست ہای ایتمی شدہ کسانیکہ با جمہوری اسلامی ایران محبت داشتند این اقدامات را باعث عزت نمی دانندبرای اینکہ عالم استعمار در ضرر خود شان اقدامات نمی کنند مردم در این فکر ھستہند کہ ما از خط امام خمینی قدس سرہ منحرف شدیم
در آخر امید واثق داریم کہ حضر تعالی مسئلہ یوم انہدام جنت البقیع را در سطح بین المللی ر وشن خواھید کرد و دربارہ کشمیر نظریات و اقدامات خود تان برای مردم کشمیر واضح خواھید کرد
در امور خارجہ با کشور ھمسایہ پاکستان روابط برادرانہ و دوستانہ را ترجیح خوامید نمود
خداوند متعال ھمہ کشور ہای اسلامی را از شر اشرارمحفوظ نمایند و سربراہان کشور ہائے اسلامی را توفیق اتحاد و اتفاق و یکجہتی مرحمت فرماید۔و عالم اسلام را ھمیشہ بلند و فاتح قرار دھید
والسلام
(آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی )
سربراہ نہضت اجرای فقہ جعفری
پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.