گوجرانوالہ : آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی پالیسی پرامانت ودیانت کے ساتھ ثابت قدم رہیں گے، علامہ حسین مقدسی

ولایت نیوز شیئر کریں

مکتب تشیع کے مطالبات اور حقوق کے بارے میں کوئی سودا بازی نہیں کی جائے گی۔ علامہ آغاسیدحسین مقدسی
ارباب حل وعقد تما م مکاتب کے حقوق برابر کی سطح پرادا کریں اور ان کی عزت و حرمت کے تحفظ و پاسداری کو مقدم جانیں
حضرت امام محمد باقر ؑ کی علمی خدمات انسانیت کا اثاثہ ہیں وطن عزیز کو ترقی سے ہمکنار کرنے کیلئے علم کو عام کرنا ہوگا
ہم قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے ارہنمااصول، اور وضع کردہ پالیسی پرامانت ودیانت کے ساتھ ثابت قدم رہیں گے
اسوۂ امام محمد باقرؑکی عملی پیروی سے دنیا امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ سربراہ ٹی این ایف جے کاگوجرانوالہ میں مجلس باقرالعلوم سے خطاب

گوجرانوالہ(ولایت نیوز ) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے اس عہدکااعادہ کیاہے کہ مکتب تشیع کے مطالبات اور حقوق کے بارے میں ہر گز کوئی سودا بازی نہیں کی جائے گی اور نہ کسی مائی کے لال کو ایسا کرنے دیں گے، ارباب حل وعقد پر لازم ہے کہ وہ قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبالؒ کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے تما م کے حقوق برابر کی سطح پرادا کریں اور ان کی عزت و حرمت کے تحفظ و پاسداری کو مقدم جانیں، عصبیت اخلاق فاسدہ، تمام برائیوں ا ور دہشت گردی کا سرچشمہ ہے، آج پورا پاکستان عصبیتوں کے حصار میں ہے جبکہ اسلام ہر قسم کی عصبیت کو کنڈم کرتا ہے، پاکستان کو نظریہ اساسی پر باقی رکھنے، عروج و کمال سے ہمکنار کرنے کیلئے ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ وہ عصبیت کو کنڈم کرے اور اس سے عملی بیزاری کرے،حضرت امام محمد باقر ؑ کی علمی خدمات انسانیت کا اثاثہ ہیں وطن عزیز کو ترقی سے ہمکنار کرنے کیلئے علم کو عام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے علامہ اظہرعباس حیدری کے زیراہتمام امام بارگاہ فاطمۃ الزہراحیدری ہاؤس راہوالی گوجرانوالہ پانچویں تاجدار امامت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کا یوم شہادت کے سلسلہ میں مجلس باقرالعلوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ مقدسی نے باورکرایاکہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی وضع کردہ پالیسی پرامانت ودیانت کے ساتھ قوم ثابت قدم رہیں گے اورتحریک نفاذفقہ جعفریہ اپنے عظیم قائدکے نقش قدم پرچلتے ہوئے وطن دشمن قوتوں کی ہرسازش کوناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہاکہ آقای موسوی کی بصیرت افروزقیادت کے رہنمااصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے پاکیزہ مشن کیلئے پرچم حسینت ؑ کوہرحال میں بلندرکھیں گے اورکسی قسم کی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بات زوردیکرکہی کہ پاکستان سنی شیعہ بھائیوں نے مل کربنایاتھااورتمام مکاتب کے حقوق کی برابرکی سطح ادائیگی ہماراآئینی حق ہے، جس سے ہم ہرگزدست برادرنہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ خانوادہ رسالت کے چشم وچراغ حضرت امام محمد باقر ؑنے علم و عرفان کو عروج وکمال عطا کیا اور نامساعد حالات اور مصائب و آلام کے باوجود دنیا کو راہ حق پر گامزن کرنے کا وہ سلیقہ سکھایا جس کی عملی پیروی کر کے آج بھی دنیا سے ظلم و جبر کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امام محمد باقر ؑ نے علوم و معارف کے رمو ز و اسرار کو واضح کیا اور اس قدر علوم و حقائق بیان فرمائے کہ سیاہ دلوں اور بصیرت کے اندھوں کے علاوہ کوئی ان کا انکار نہیں کر سکتا، اسی بنا پر آپ ؑ نے مشکلات علوم کے شگافتہ اور علم و دانش کو سر بلند کر نے والے باقر العلوم کا لقب پایا۔انہوں نے کہا کہ اسوۂ امام محمد باقر ؑ کی عملی پیروی کر کے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو مسائل کے گرداب سے نکال کر امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.