سانحہ راجہ بازار کے اصل مجرم بے نقاب کرناعظیم کارنامہ: نئے آرمی چیف بے گناہوں کو ریلیف دلوائیں، فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کا سلسلہ بندکیا جائے، سربراہ ٹی این ایف جے

ولایت نیوز شیئر کریں

نئے چیف کی تقرری خوش آئند؛ فوج کو سیاسی بکھیڑوں میں گھسیٹنے کا سلسلہ بندکیا جائے، سربراہ ٹی این ایف جے علامہ حسین مقدسی
خوش اسلوبی کے ساتھ فوجی کمان کی تبدیلی سے بھارت میں سوگ کا سماں ہے،دشمن کے انتشار پھیلانے کے منصوبے خاک میں مل گئے
سانحہ راجہ بازار کے اصل مجرموں کو بے نقاب کرنا پاک فوج کا عظیم کارنامہ ہے نئے آرمی چیف بے گناہ مقدمات بھگتنے والوں کو ریلیف دلوائیں
پاک فوج سے فائدے اٹھانے والے ہی اسے بدنام کرتے رہے ہیں محافظان وطن پر الزامات لگا کر دشمنوں کو خوش کرنامادر وطن سے خیانت ہے
ازلی دشمن کلبھوشنوں کے ذریعے سرحدوں کے اندر وا رکررہا ہے ہر دہشت گرد ٹھکانے پر خیبری ضرب لگائی جائے، آپریشن رد الفساد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے
اندرونی انتشار کے ہتھیار سے عظیم سلطنتوں کو زمیں بوس کیا جاتا رہا، پاکستان بھی انہی سازشوں کی زد میں ہے فکر موسوی کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے
آقای موسویؒ کے فرمان پر5جمادی الاول کو’یوم عقیلہ بنی ہاشم‘منائیں گے، زینبی ؑ کردارظلم کے خاتمے کی ضمانت ہے، اسلام آباد کے عہدیداران سے خطاب

اسلام آباد( )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا حسین مقدسی نے نئے آرمی چیف کی تقرری کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے اہل سیاست سے اپیل کی ہے کہ وہ افواج پاکستان کو سیاسی بکھیڑوں میں گھسیٹنے کا سلسلہ بند کردیں،خوش اسلوبی کے ساتھ فوجی کمان کی تبدیلی سے بھارت میں سوگ کا سماں ہے جلتی پر تیل ڈال کر انتشار و فساد پھیلانے کے خواہاں دشمن کے منصوبے خاک میں مل گئے،

علامہ حسین مقدسی کا کہنا تھا کہ ازلی دشمن کلبھوشنوں کے ذریعے سرحدوں کے اندر وا رکررہا ہے ہر دہشت گرد ٹھکانے پر خیبری ضرب لگائی جائے آپریشن رد الفساد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے،فساد پھیلانے کی خوفناک سازش سانحہ راجہ بازار کے اصل مجرموں کو بے نقاب کرنا پاک فوج کا عظیم کارنامہ ہے نئے آرمی چیف بے گناہ مقدمات بھگتنے والوں کو ریلیف اور اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، پاک فوج سے فائدے اٹھانے والے ہی اسے بدنام کرتے رہے ہیں محافظان وطن پر الزامات لگا کر دشمنوں کو خوش کرنامادر وطن سے خیانت ہے ہر محب وطن عساکر پاکستان کی پشت پر کھڑا ہے، قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی ؒکے فرمان کے مطابق نواسی رسول ؐ سیدہ زینب بنت علی ؑ کی ولادت پرنور کی مناسبت سے 5جمادی الاول کو یوم عقیلہ بنی ہاشمؑ منائیں گے، زینبی ؑ کردارظلم کے خاتمے کی ضمانت ہے محافل میلاد کا انعقاد کرکے مظلومین عالم سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ شبیہہ الحسن کاظمی کی زیر سرکردگی ٹی این ایف جے اسلام آباد کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے خالصتا انتظامی مسئلے کو جس انداز میں سیاسی تنازعے کی شکل دی گئی اس پر ہر محب وطن متفکر تھا پاکستان سے محبت کرنے والا ہر شہری جنرل سید عاصم منیر کیلئے دعا گو ہے۔انہوں نے کہا کہ نا اہل سیاستدان ہمیشہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کا موجب بنے اور مفادات پورے ہو جانے پر انہی سیاستدانوں نے پاک فوج کو بدنام کرکے دشمنوں کو خوش کیا۔

علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اقوام و ملل کو نقصان پہنچانے کیلئے پہلے اس کے محافظوں کو کمزور کیا گیا اور اندرونی انتشار کے ہتھیار سے عظیم سلطنتوں کو زمیں بوس کیا جاتا رہاوطن عزیز پاکستان بھی اس وقت انہی سازشوں کی زد میں ہے جنہیں ناکام بنانے کیلئے تمام محب دین و وطن قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔علامہ حسین مقدسی نے تحریک کے رہنماؤں پر زور دیا کہ نفرتوں کے خاتمے اور انتشار کے تدارک کیلئے آقائے سید حامد علی شاہ موسوی کے امن و محبت کے پیغام اور فکر کوعام کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔

اس موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی رہنما علامہ بشارت حسین امامی، چیئرمین پولیٹیکل سیل ذوالفقار علی راجہ علامہ فخر عباس عابدی، علامہ فصاحت گردیزی اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.