میلادالنبیؐ کی برکتیں : پاکستان کی فضا وحدت و اخوت سے کی خوشبوؤں سے معطر،جلوسوں میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی بھرپور شرکت اوراہلسنت کی فقید المثال پذیرائی
اسلام آباد(ولایت نیوز) ملک بھر کے عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی بھرپور شرکت اور اہلسنت برادران کی بھرپور پذیرائی سے ایک بار پھر پاکستان کی فضا میں وحدت و اخوت کی خوشبوؤں سے معطر کردیا۔
میلاد رسول ؐ کے جلوسوں میں اتحاد و یکجہتی نے دنیا کو بتا دیا کہ ذات مصطفیؑ مسلمانوں کے اتحاد اور قوت کا راز ہے ناموس مصطفیؐ کے تحفظ کیلئے شیعہ سنی برادران ہم آواز ہیں اور ہمیشہ ہم آواز رہیں گے ۔

یاد رہے کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے 12 تا 18 ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت منانے کا اعلان کر رکھا ہے ۔
میلاد جلوسوں کے راستوں میں ٹی این ایف جے کی ذیلی تنظیموں، مذہبی ماتمی تنظیموں، بانیان مجالس کی جانب سے استقبالیہ سٹیج لگائے گئے سبیلوں کا اہتمام کیا گیا،شیعہ ذاکرین و واعظین میلاد مصطفی ؐکے سٹیجوں کو عشق رسالت ؐ و مودت اہلبیت ؑ سے مزین نعتوں اور خطبات سے گرماتے رہے۔
اہلسنت رہنماؤں نے اپنے خطابات میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے ہفتہ وحدت و اخوت کے اعلان اور مکتب تشیع کی جانب سے اتحاد ویگانگت کے مظاہرے کو زبردست انداز میں سراہا۔

وحد ت و اخوت کمیٹی کے مرکزی کنٹرول روم میں آمدہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں علامہ بشار حسین امامی کوئٹہ میں محمد ہادی عسکری، سردارطارق احمدجعفری ، کراچی میں سید بد ترمذی ، عسکری زیدی ، راولپنڈی میں علامہ محسن علی ہمدانی ، علامہ قمر زیدی ،علامہ زاہد کاظمی ،آغا سید محمد مرتضی موسوی آغا سید علی روح العباس موسوی شوکت عباس جعفری ،واہ کینٹ میں علامہ حسین مقدسی خیرپور میں علامہ اصغر علی نقوی، باغ میں سیدساجدکاظمی،صغیر حسن انصاری اسد علی خان ، مظفر آباد میں سید بلاول کاظمی ، پشاور میں آغا عباس علی کیانی حاجی عابد علی ، کوہاٹ میں سید غضنفر علی شاہ امتیاز بنگش، جھنگ میں سردار نوید بلوچ ، لاہور میں ذوالفقار علی شاہ حسن کاظمی کی قیادت میں وحدت و اخوت کمیٹیوں نے میلاد کے جلوسوں میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ماتمی عزاداروں کی جانب سے جلوسوں میں شرکت کی گئی استقبالیہ کیمپ لگائے گئے اور لنگر حسینی میں تقسیم کیا گیا۔



