تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پنجاب کے وفد کی صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب سید حسن کاظمی کی سربراہی میں صوبائی وزیرِ داخلہ و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی و دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات

ولایت نیوز شیئر کریں

صوبہ پنجاب میں عزاداروں کو درپیش مسائل، محکمہ داخلہ کے قواعد و ضوابط اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

خارجیت و ظلم و بربریت کے انسداد کیلئے حسینیتؑ کو عام کرنا ہو گا۔ جنرل سیکرٹری تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پنجاب سید حسن کاظمی

عزاداری کے حوالے سے حکومت پنجاب کے احسن اقدامات لائقِ تحسین، ناروا پابندیاں قبول نہیں کریں گے۔ حسن کاظمی

وطن عزیز پاکستان تمام مسلمہ مکاتبِ فکر کے اتحاد و اتفاق اور مشترکہ قربانیوں کا ثمر ہے۔ جنرل سیکرٹری ٹی این ایف جے پنجاب

ملک میں کوئی مسلکی تنازعہ نہیں، شیعہ سُنی وحدت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ حسن کاظمی

آئین کے مطابق تمام مکاتبِ فکر یکساں حقوق کے حامل جبکہ کسی سے امتیازی سلوک نظریۂ اساسی سے انحراف ہے۔ حسن کاظمی

گھر و امامبارگاہ کی چاردیواری میں مجالسِ عزا پر مقدمات چاردیواری کے تقدس کی پامالی ییں۔ حسن کاظمی

نئی عزاداری پر مطلق پابندی مذہبی حقوق کی سلبی اور قانونی اختیارات سے تجاوز ہے۔ حسن کاظمی

عزاداروں کیلئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سبیلوں، اینٹی سموگ سمیت تعاون کے تمام اقدامات قابلِ قدر ہیں۔ ٹی این ایف جے پنجاب

بانیان و عزاداروں کے خلاف بِلاجواز ایف آئی آرز خارج کی جائیں۔ حسن کاظمی

مساجد و امامبارگاہ کے قیام میں بے جا رکاوٹ غیرآئینی اور قیامِ پاکستان کے مقاصد سے متصادم ہے۔ حسن کاظمی

کالعدم جماعتوں کیلئے قربانی کی کھالیں لینا منع لیکن انتخابات میں حصہ لینے کی آزادی کھلا تضاد ہے۔ جنرل سیکرٹری تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پنجاب

بیرونی فنڈنگ رکنے سے شدت پسندی و دہشتگردی کا درخت مرجھا جائے گا۔ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پنجاب

ہوش ربا حقائق جاننے کیلئے بِلا تفریق تمام مذہبی جماعتوں کے اثاثوں کا آڈٹ کیا جائے۔ حسن کاظمی

پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شِقوں پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ حسن کاظمی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عزاداروں کی سہولت کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے۔ وزیرِ داخلہ پنجاب خواجہ سلمان رفیق

علمائے کرام پنجاب میں امن کے کاروان کا بنیادی و اہم جزو ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق

مسائل کے حل اور بین المکاتب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علمائے کرام کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق

وزیرِ داخلہ پنجاب و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی کی جانب سے ٹی این ایف جے کے مطالبات پر ہرممکن عملدرآمد کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.