یوم مردہ باد اسرائیل : ملک بھرمیں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا احتجاج،اسرائیلی جارحیت نے اقوام متحدہ کی بے بسی کا پول کھول دیا،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامد موسوی کی کال پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ّ’’یوم مردہ باداسرائیل‘‘ منایاگیا
چمن دھماکہ مظلومین فلسطین کی لہو رنگ تحریک سے خوفزدہ صہیونی شیطانی قوتوں کا کیا دھرا ہے۔سربراہ ٹی این ایف جے
قبلہ اوّل پر صیہونی قبضہ غیرت مسلم کیلئے کھلا چیلنج ہے ۔ ملک بھرمیں احتجاج،مردہ باداسرائیل ریلیاں،یکجہتی و اتحاد کا مثالی مظاہرہ
فلسطین و کشمیر کے مسائل کے لا ینحل رہنے کاسبب امتِ مسلمہ کا اندرونی افتراق و انتشار ،عالمی استعمارکا آپس میں ایکا اورمسلم امہ پر اُن کی متحدہ یلغار ہے
گریٹر اسرائیل صیہونیت کا  ناپاک منصوبہ ہے  جسکے نقشے میں حرمین شریفین بھی شامل ہیںاسے استعمار کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔علامہ بشارت امامی
عالم اسلام کو بچانے کیلئے اسلامی سربراہان منافقانہ روش ترک کرکے یک رخی اختیار کریں،کسی ایک پر حملہ پور ی امتِ مسلمہ پر حملہ تصورکیا جاے۔علامہ محسن ہمدانی
مسائل کاسبب امتِ مسلمہ کا اندرونی  انتشار ہے،عالمی ادارے فلسطین میں اسرائیل کو ظلم و ستم سے روکیں،  یوم  مردہ باداسرائیل کی قراردادیں  

اسلام آباد (ولایت نیوز) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر ملک بھر میں یوم مردہ باد اسرائیل منایا گیا، اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ٹی این ایف جے اور ذیلی تنظیموں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔

اس موقع پراحتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کے وحشیانہ جارحیت نے اقوام متحدہ کی بے بسی کا پول کھول دیا فلسطینیوں کو اسرائیلی درندگی سے بچانے کیلئے مسلم کولیشن فور س تشکیل دی جائے، چمن بم دھماکہ، صیہونی و بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے،فلسطین و کشمیر کی آزادی اور قبلہ اول کی بازیابی کیلئے عالم اسلام ایک ہو جائے، صرف زبانی کلامی احتجاج نہیں عالم اسلام اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کرے،مظلومین کی حمایت اور ظالمین سے بیزاری کا حسینی ؑ فریضہ نبھاتے رہیں گے۔

جمعہ کو چمن بلوچستان میںفلسطین یکجہتی ریلی کے قریب دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوےقائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے اس مذموم کاروائی کو  مظلومین فلسطین کی لہو رنگ تحریک سے خوفزدہ صہیونی شیطانی قوتوں کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ ہمارا مشترکہ دشمن اپنی پوری قوت مسلمانوں کو غیر مستحکم کرنے پر صرف کر رہا ہے لیکن وہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو روک نہیںروک سکاجو قربانیوں سے مزید آگے بڑھ رہی ہے اور ضرور کامیاب ہو گی ۔

آقای موسوی نے کہا کہ اس وقت  پانچ درجن کے قریب مسلم ریاستیں صفحہ ارضی پر موجود ہیںاور  ہر قسم کی قیمتی معدنیات سے مالا مال ہیں جنہیں بروئے کارلا کر وہ اپنی اقتصادیات کو مضبوط کر سکتے ہیں۔انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پروردگارِ عالم کے الطاف و اکرام کے باوجود عالمی استعمار نے مسلمانوں کا ناک میں دم کررکھا ہے،عرصہ دراز سے کشمیروفلسطین ہنود ویہود کے قبضے میں ہیں ،دینی شعار میں سے خدا کی ایک عظیم نشانی بیتُ المقدس پر یہودیوں نے غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے جس کی وہ آئے دن بے حرمتی کرتے رہتے ہیں،کشمیروفلسطین کے عوام پر کونسا ظلم نہیں ہوا؟ مگر بدقسمتی سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود نہ تو القد س کو بازیاب کرایا جاسکا اور نہ کشمیر و فلسطین میں اُن پر عملدرآمد ہوا اور نہ یہ دیرینہ مسائل وہاں کے عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل ہوئے۔

درایں اثناء جمعہ کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سربراہ ٹی این ایف جے آغا سید حامد علی موسوی کی کال پرجمعے کو قبلہ اول پر صیہونی قبضے ،مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت ،دہشت گردی کے افسوسناک سانحات کیخلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور راولپنڈی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں  ۔علمائے کرام اور خطباء حضرات جمعہ کے اجتماعات کے دوران خطبات میں القدس شریف کی اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔

یوم مردہ باداسرائیل کے موقع پر قبلہ اول کی آزادی،مظلومین کشمیر و فلسطین کی حمایت ، صیہونی وبھارتی بربریت اور دہشت گردی کے خلاف جامع مسجدقصرخدیجۃ الکبریٰ ترلائی کلاں سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے  خطاب کرتے ہوئے علامہ بشارت حسین امامی نے باورکرایا کہسانحہ نیویارک کا بہانہ بنا کر پہلے افغانستان اورپھر عراق کو تہس نہس کیا گیا ،بستیوں کی بستیاںاُجاڑ دی گئیں،انسانی خون کی ندیاں بہا دی گئیں ،مقاماتِ مقدسہ کی عزت و حرمت کا خیال بھی نہیں رکھا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک فلسطین و کشمیر کے مسائل کے لا ینحل رہنے کا سب سے بڑا سبب امتِ مسلمہ کا اندرونی افتراق و انتشار ،عالمی استعمارکا آپس میں ایکا اورمسلم امہ پر اُن کی متحدہ یلغار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے عالم اسلام پر خوف و ہراس کے بادل چھائے ہیں ،امتِ مسلمہ اپنا ملی تشخص کھو چکی ہے کیونکہ بیشتر مسلم حکمران حصولِ اقتدار،بقائے اقتدار اراور عالمی استعمار کی خوشنودی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جس کی وجہ سے ہمارے لیے ہر طرف سے مار ہی مار ہے۔ بدقسمتی سے مسلمان مسلمان کو ختم کرنے پر تُلا ہوا ہے ۔

ٹی این ایف جے کی جانب سے جامع مسجدقصرابوطالب مغل آباد سے مردہ باداسرائیل ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ محسن علی ہمدانی ، چوہدری ابوبیدارعلی ، ایم ایچ جعفری نے کی ۔ علامہ محسن ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے مسائل کے ذمہ دار عالمی ادارے،اقوام متحدہ اور او آئی سی ہیں، پوری قوم  ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر عہدو پیمان کرے کہ ’’ روس ہے نہ امریکہ سُپر طاقت ہے خدا‘‘ ۔انہوں نے اپیل کی کہ تمام مسلمان مشترکہ دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ثابت کردیں کہ اسلام صلح و آشتی کا دین اورامن کا پیمبر ہے اورنہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کا مستقبل تابنا ک ہے۔

تحریک نفاذفقہ جعفریہ ریجنل کونسل راولپنڈی کے زیراہتمام حالی روڈ پرزبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابوالحسن تقی نے  اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بے بہا نعمتوں سے مالا مال مسلمانوں کا  عالمی استعمار نے ناک میں دم کررکھا ہے، کشمیروفلسطین ہنود ویہود کے قبضے میں ہیں ،دینی شعار میں سے خدا کی ایک عظیم نشانی بیتُ المقدس پر یہودیوں نے غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے جس کی وہ آئے دن بے حرمتی کرتے رہتے ہیںجو مسلسمانوں کی کمزوری کا نتیجہ ہے ،

۔مختار آرگنائزیشن کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاون میں مردہ باد امریکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمر زیدی ،مولانا وقار حسین نقوی اور محمد علی بنگش نے کہا کہ کشمیروفلسطین کے عوام پر کونسا ظلم نہیں ہوا؟ مگر بدقسمتی سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود نہ تو القد س کو بازیاب کرایا جاسکا اور نہ کشمیر و فلسطین میں اُن پر عملدرآمد ہوا اور نہ یہ دیرینہ مسائل وہاں کے عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل ہوئے ۔ ر یلی کی قیادت ٹی این ایف جے کے ریجنل صدر علامہ زاہد عباس کاظمی اور دیگر عمائدین نے کی اور مرسہ باد اسرائیل کے پُرجوش نعرے لگائے۔

ٹی این ایف جے  کے دفتر میں موصولہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن ، پشاور ،ڈیرہ غازی خان ،کراچی شاہ فیصل کالونی میں ڈرگ روڈ ،قصر زینب بھکر،بارگاہ ولی العصر ملتان ،امام بارگاہ اڈہ پسروریاں سیالکوٹ،عزاخانہ زہرا لاہور کے علاوہ،مظفر آباد،باغ،دادو،خیرپورمیرس،چکوال،سرگودھاگلگت،فیصل آباد،کوہاٹ،شیخو پورہ،گوجرنوالہ ،جہلم،دینہ ،قصور ،گوجرہ ،خانیوال،بہاولپور،سکھر،نواب شاہ ،سیہون شریف ،نوشہرو فیروز اور دیگر شہرو ں میں بھی یوم مردہ باداسرائیل کے موقع پر احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پرمظلومین کشمیر و فلسطین کیساتھ بھرپوراظہاریکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحانہ کاروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں پر زوردیا گیا کہ وہ  فلسطین میں ظلم و ستم سے روکیں ۔ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.