جئے کجھ ملاحظه سرورؐ کردے ۔۔۔ سلطان باہو ؒ و شاہ جیونہ ؒ کی نگری میں جنت البقیع کی مسماری کے خلاف ٹی این ایف جے کے احتجاج میں ہزاروں شیعہ سنی برادران کی شرکت

ولایت نیوز شیئر کریں

اٹھارہ ہزاری جھنگ(ولایت نیوز)حضرت سلطان باہوؒ نے فرمایا  تھا

جے کر دین علم وچ هوندا تاں سہـ نیزے کیوں چڑهدےهو

آٹهاره ہزار جو علم آہا اوه اگے حسینؑ دے مردے هو

جئے کجھ ملاحظه سرورؐ کردے تاں خیمے تنبو کیوں سڑدے هو

جے کر مندے بیعت رسولیؐ تاں پانی بند کیوں کردے هو

سلطان باہو نے یہ شعر واقعہ کربلا کے بارے میں تحریر فرمائے تھے تاریخ آج بھی اپنے آپ کو دہرا رہی ہے جب گذشتہ صدی میں رسول خداؐ کی بیٹی ، پاکیزہ اصحاب و اہلبیت اطہار کے مزارات پر بلڈوزر چلا دیئے گئے ۔اس سانحہ کے خلاف حضرت سلطان باہو اور حضرت شاہ جیونہ کی نگری میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ جھنگ کے زیر اہتمام لیہ روڈ اٹھارہ ہزاری سے انہدام جنت البقیع کے دلسوز سانحہ کے خلاف زبردست احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں شیعہ سنی وحدت کا بے مثال مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ مظاہرے کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما سردار نوید خان بلوچ ،خضر خان، خطیب اہلسنت علامہ حامد رضا سلطانی ، تحریک تحفظ و لاء و عزا کے ترجمان علامہ ذاکر علی رضا کھوکھر ایڈووکیٹ ، درگاہوں کے متولیان ، ماتمی سالاروں نے کی ۔

دوران جلوس ماتمی تنظیمیں انتہائی رقت انگیز نوحے پڑھتی رہیں اور ہر عاشق رسول ؐ کی آنکھیں آل رسول ؐ و پاکیزہ صحابہ کبارؓ کے غم میں اشکبار نظر آئیں۔ مختار فورس کے رضا کار وں نے مقامی انتظامیہ کے ہمراہ حفاظتی فرائض سر انجام دیئے ۔

جلوس نے اٹھارہ ہزاری چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرلی جہاں سردار نوید بلوچ ، خطیب اہلسنت علامہ حامد رضا سلطانی ، تحریک تحفظ و لاء و عزا کے ترجمان علامہ ذاکر علی رضا کھوکھر ایڈووکیٹ نے مظاہر ین سے خطاب کیا۔ ذاکر علی رضا کھوکھر ایڈووکیٹ نے انتہائی رقت آمیز انداز میں بنت رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا ؑ سلام اللہ علیھا کے مصائب بیان کئے ۔

تصاویر بشکریہ : افتخار حسین خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.