جنت البقیع میں قبر زہراؑ کی تاراجی کے سو سال : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے سامنے مرکزی احتجاج کو حتمی شکل دے دی
نیو یارک (ولایت نیوز ) قبر زہرا سلام اللہ علیھا کی تاراجی کے 100 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے احتجاج کو حتمی شکل دے دی گئی ۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نارتھ امریکہ کے صدر سید کرار حیدر نقوی کے مطابق قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی صدائے البقیع پر لبیک کہتے ہوئے حضرت فاطمہ زہراؑ، آئمہ اہلبیت ؑ ، امہات المومنین ، پاکیزہ صحابہ کبارؓ کے مزارات کی توہین کیخلاف مرکزی احتجاجی پروگرام ۳۰ اپریل ۲۰۲۳ کو اقوام متحدہ کے صدر دفتر E-47th Street & 1st Ave Man Hatton کے سامنے منعقد ہوگا
امریکہ بھر کی ماتمی تنظیموں ، انسانی حقوق سے محبت کرنے والوں ، آثار انسانی کے تحفظ کے علمبرداروں اور تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسالتؐ سے اس پروگرام میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے
