دہشت گردی کیسے ختم کی جائے ؟ قائد ملت جعفریہ آقای موسوی کا نسخۂ امن و محبت علامہ حسین مقدسی کی زبانی
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کیا جائے۔ علامہ آغاسیدحسین مقدسی
کالعدم تنظیمیں نئے ناموں سے دندناتی پھر رہی ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے
دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کیلئے کالعدم گروپوں کو آہنی شکنجے میں جکڑنے اور ان کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائدکی جائے
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنیوالے سپوتوں کو پوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے،پوری قوم اپنی جری و بہادر سپاہ کے ساتھ ہے
دہشتگردوں کے سرخیلوں و ہمدردوں پر ہاتھ ڈالا جائے پورے ملک میں آپریشن کیا جائے، سربراہ ٹی این ایف جے کاملتان ریجن کے عمائدین سے خطاب
ملتان کے کارکنان خطِ موسویؒ پر ثابت قدم رہتے ہوئے سربراہ تحریک علامہ آغا سید حسین مقدسی کے ہر لائحہ عمل پر لبیک کہیں گے۔ ریجنل صدر ٹی این ایف جے محتشم نقوی کا عہد
اسلام آباد( ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کیا جائے کالعدم تنظیمیں نئے ناموں سے دندناتی پھر رہی ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنیوالے سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کیلئے کالعدم گروپوں کو آہنی شکنجے میں جکڑنے اور ان کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائدکی جائے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہ کی جائیں سیاسی اور ذاتی مفادات کو ملکی مفادات کو ہرصورت میں مقدم رکھا جائے دہشت گرد گروپوں اور انکے سرخیلوں و ہمدردوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے پورے ملک میں آپریشن کیا جائے، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں روڑے اٹکانا یا ایکشن پلان پر عمل میں مصلحتوں سے کام لیناقوم وملک سے غداری کے مترادف ہے۔
علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خاں میں دہشت گردوں کے خلاف اپریشن میں پاک فوج کے دو درجن سے زائد جوانوں کا جانیں نچھاور کرنا پاک فوج کے اس عزم کا ثبوت ہے پاکستان کے دشمنوں اور بدخواہوں کی کوئی سازش یقینا کامیاب نہیں ہو سکتی اور پوری قوم اپنی جری و بہادر سپاہ کے ساتھ ہے، پاکستان کی سلامتی کے خلاف دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے ہمیں ملک کی سلامتی سے زیادہ تو اور کچھ بھی عزیز نہیں ہو سکتا۔۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے ملتان ریجن کے صدر سیدمحتشم نقوی کی سرکردگی میں نمائندہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی صدرعلامہ سیدباقرعلی نقوی بھی موجودتھے۔علامہ مقدسی نے کہا کہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی ؒکا پاکیزہ مشن ہر قیمت پر جاری و ساری رکھیں گے۔ علامہ آغامقدسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی اعلیٰ اللہ مقامہ کے بصیرت افروز رہنما اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے گلشن ایمان کو عقیدہ و نظریہ کی خوشبو سے معطر رکھیں گے، آقائے موسوی کی حریت فکر ونظر کو مشعل راہ بناکر خلق خدا کو نظام ہدایت سے منسلک کرتے ہوئے نسل در نسل مشن اہل بیت محمد علیہم السلام کو امانت و دیانت کیساتھ منتقل کرتے رہیں گے، فصیل اتحاد و یکجہتی کو مستحکم کرتے ہوئے شیاطین ثلاثہ یہود و ہنود و نصاریٰ کی ہر سازش اور شرارت کو ناکام بناتے رہیں گے۔ سیدمحتشم نقوی نے ملتان ریجن کی تنظیمی رپورٹ پیش کی اور اس عزم کا اظہار کِیا کہ مشنِ ولاء و عزاء کے پاکیزہ اہداف کیلئے ملتان کے کارکنان خطِ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ پر ثابت قدم رہتے ہوئے سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغا سید حسین مقدسی کے ہر لائحہ عمل پر بھرپور لبیک کہیں گے۔
