تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب کا آن لائن اجلاس ؛ کس کس نے شرکت کی اور کیا عزم کیا؟
لاہور(ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی و ریجنل عہدیداران کا آن لائن اجلاس صوبائی صدر علامہ باقر نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مکتب تشیع کو درپیش مسائل ، آمدہ انتخابات کیلئے پالیسی اور تنظیمی فعالیت پر غورو غوص کیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔
اجلاس میں صوبائی ناظم الامور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب علامہ مقصود رضا عابد صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ افکارِقائد آقای سید حامد علی شاہ موسوی ؒ کی روشنی میں علامہ آغا سید حسین مقدسی کی قیادت میں تعلیمات محمدص و آل محمد ؐ کے فروغ اور مکتب تشیع کے حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور کسی طاقت کو ملت کے حقوق پر سودابازی ہر گز نہیں کرنے دی جائے گی ۔
اجلاس میں منظور کردہ اعلامیہ میں اس باور کرایا گیا کہ آمدہ انتخابات میں موقع پرست نیم سیاسی پنڈتوں کو قوم کا سودا نہیں کرنے دیا جائے گا، اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ آمدہ عام انتخابات میں سیاسی حمایت کا فیصلہ سربراہ تحریک علامہ آغا سید حسین مقدسی کریں گے جس پر پوری قوم لبیک کہے گی، اعلامیہ میں دفاعی اداروں، عساکر پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور دہشتگردی کے مکمل انسداد کے لئے موثر آپریشن اور موسوی امن فارمولے پر عمل درآمدکو ناگزیر قرار دیا گیا،
اعلامیہ میں نظریہ اساسی کو درپیش فکری انحطاط کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے فرمودات قائد اعظم محمد علی جناح و تصورات علامہ محمد اقبال کو نظریاتی حصارقرار دیا گیا اورحکومت سے فکرِ جناح واقبال کے موثر ابلاغ کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ شیعیان حیدر کرار ملی و قومی حقوق سے متصادم کسی قانون کو تسلیم نہیں کرے گی، مکتب تشیع آزمائش کی ہر گھڑی میں دورِ آمریت کی فقیدالمثال ایجی ٹیشن کی تاریخ دہرانے کے لئے تیار ہے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبائی کونسل پنجاب کے اجلاس میں آٹھ ریجنل صدور نے مواصلاتی ذرائع سے ورچوئل شرکت کی اور صوبائی صدر کو پاکیزہ قومی اہداف، ولایت علی و عزائے حسین علیہم السلام کے تحفظ و ترویج کے لئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا، اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے صدر ٹی این ایف جے پنجاب علامہ سید باقر علی نقوی نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا ہارٹ لینڈ صوبہ ہے جو جسدِ مملکت میں دل کی طرح دھڑکتا ہے ، پنجاب کے غیور شیعہ بیرونی تنخواہ داروں کے ایجنڈے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علامہ باقر نقوی نے کہا کہ آقائے موسوی کے تعلیم کردہ رہنما اصول مکتب و ملت کے نظریاتی تحفظ کا دفاعی نظام ہے۔ انہوں نے علامہ مقدسی کی سربراہی کو آقائے موسوی کی فکری و نظریاتی تسلسل قرار دیا۔
اجلاس سے درج ذیل شخصیات نے خطاب کیا۔
1) ناظم الامور TNFJ پنجاب علامہ مقصود رضا عابد صاحب
2) صدر TNFJ پنجاب علامہ سید باقر علی نقوی صاحب
3) سئنیر نائب صدر TNFJ پنجاب سید قمر نقوی صاحب
4) نائب صدر TNFJ پنجاب علامہ علی شیبہ انصاری
5) جنرل سیکرٹری TNFJ پنجاب سید حسن کاظمی صاحب
6) جوائنٹ سیکریٹری TNFJ پنجاب سید جابر نقوی
7) سیکرٹری نشرو اشاعت TNFJ پنجاب سید ناصر کاظمی صاحب
8) سیکرٹری رابطہ TNFJ پنجاب سید ضیغم ترمذی صاحب
9) صدر لاہور ریجن سید ذوالفقار نقوی صاحب
10) صدر ضلع لاہور سید عمران نقوی
11) صدر فیصل آباد ریجن حاجت علی سرحدی
12) صدر سرگودھا ریجن سید غضنفر کاظمی صاحب
13) کمانڈر گجرات وا گجرانوالہ ریجن سید رفاقت شمسی صاحب نمائندہ چوہدری اکرم طاہر اور چوہدری لال خان صاحب
14) صدر بہاولپور ریجن چوہدری ثقلین باجوہ
15) نائب صدر ڈیرہ غازیخان سید یاسر نقوی
16) صدر ملتان ریجن سید محتشم نقوی
17) صدر راولپنڈی ریجن علامہ شبہہ الحسن کاظمی صاحب