ٹوٹتی سانسوں میں اسے جنت البقیع کی اجڑی قبروں کا درد ستائے جارہا تھا

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان میڈیا سیل کے معاون ضیاء نقوی انتقال کر گئے

مرحوم ہڈالہ سیداں دینہ میں سپرد خاک۔قائد ملت جعفریہ یہ آغاسیدحامد موسوی کا اظہار تعزیت

دینہ ( والعصر نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے جانثار کارکن معاون میڈیا سیل اورضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری سید اخلاق حسین نقوی کے فرزند سید ضیا ء حسین نقوی مختصر علالت کے بعد قضاے الہی سے انتقال کر گئے۔مرحوم کو دینہ کے قریب ان کے گاؤں ہڈالہ سیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نمازجنازہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے نمائندہ خصو صی ٹی این ایف جے کے صو بائی ناظم لامور علامہ سید محسن علی الحسینی کی اقتدا ء میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ریجنل صدر علامہ ابو الحسن تقی سمیت جہلم گجرات چکوال راولپنڈی سے ٹی این ایف جے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے مرحوم کے والد بزگوار اخلاق حسین نقوی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ضیا حسین نقوی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضیاء حسین نقوی ہمارے جوانسال روحانی فرزند تھے جو تادم حیات مشن حسینیت میں سر گرم رہے، ایسے بے لوث ورکر قوموں کا انمول سرمایہ ہوا کرتے ہیں مشن ولاء عزا کیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ضیاء نقوی مشن ولاء و عزا کے ایک خاموش مجاہد تھے انہوں نے اپنے والد گرامی اخلاق نقوی سے سیکھا ہوا درس انتہائی والہانہ انداز میں اپنایاجہلم میں ابراہیم سکاؤٹس کی تشکیل کا اعزا ز ضیاء نقوی کو حاصل ہوا دینہ میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کم سن بچوں کے منفرد جلوس کو آرگنائز کرنے میں ان کا بنیادی کردار تھا وہ وہ اپنی اگلی نسل کو بھی اپنا مشن سکھا کر گئے ضیاء نقوی کے کم سن فرزند اجتبی نقوی جی ٹی روڈ پر جلوس میں مرکزی خطاب کرتے ہیں اس سال بستر علالت پر ہونے کے باوجود ضیا ء نقوی 8شوال کے جلوسوں کی کوریج کیلئے میڈیا نمائندوں سے مسلسل مربوط رہے۔گویا ٹوٹتی سانسوں میں بھی انہیں جنت البقیع کی اجڑی قبروں کا درد ستائے جارہا تھا۔ایسے ہی عزاداروں کو بارے میں کہا گیا

وہ جو مصروف عزائے سیدہ  ع رہتا ہے۔۔۔ گو وہ رہتا نہیں پر نام سدا رہتا ہے

جہلم : ضیاء نقوی کے کم سن فرزند اجتبی نقوی جی ٹی روڈ پر 8 شوال کے جلوس میں مرکزی خطاب کر رہے ہیں ۔
جہلم : ضیاء نقوی کے کم سن فرزند اجتبی نقوی جی ٹی روڈ پر 8 شوال کے جلوس میں مرکزی خطاب کر رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.