دہشتگروں کوکس کے اشارے پررہاکیاجاتاہے ؟ بیگناہوں کوبسوں سے اتارکر گولیوں سے بھون دینابربریت کی انتہاہے، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

حکمرانوں کوقوم وملک کی سلامتی عزیرہے تومردبنیں ، گڈبیڈدہشت گردکی اصطلاح ترک کی جائے۔ آغاحامدموسوی

ہمارے دیرینہ موقف کوآج سب دوہرارہے ہیں کہ دہشت گردکاکوئی ملک ، مکتب نہیں وہ فقط دہشتگردہے جسے اسی تناظرمیں دیکھااورنمٹا جائے

بلوچستان کے ساحلی علاقے میں بیگناہ شہریوں کوبسوں سے اتارکر گولیوں سے بھون دینابربریت کی انتہاہے ، حکمران بتائیں کہ نیشنل ایکشن پلان کہاں ہے ؟

کھل کربتایاجائے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکی راہ میں کونسا خفیہ ہاتھ روکاوٹ ہے ؟دہشتگروں کوکس کے اشارے پررہاکیاجاتاہے ؟

پاکستان کوغیرمستحکم کرناشیاطین ثلاثہ کاایجنڈاہے ، نظریہ اساسی ، سی پیک منصوبے اورپاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے انکی نیندیں حرام ہوچکی ہیں

شب برات قبولیت دعا کا وسیلہ ہے ۔ایک مسیحا کی آمد سے دنیا عدل و انصاف کا گہوارہ بن جائیگی۔ قائدملت جعفریہ کاعالمگیرایام عدل کی محفل سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ اگرحکمرانوں کوقوم وملک کی سلامتی عزیرہے تومردبنیں اور گڈبیڈ،چھوٹے بڑے دہشت گردکی اصطلاح ترک کریں ، ہمارے اس دیرینہ موقف کوآج سب دوہرارہے ہیں کہ دہشت گردکاکوئی ملک ، مکتب نہیں وہ فقط دہشتگردہے جسے اسی تناظرمیں دیکھااورنمٹا جائے، گزشتہ روزبلوچستان کے ساحلی علاقے اروڑہ کے مقام پرنیوی اہلکاروں سمیت 14بیگناہ شہریوں کوبسوں سے اتارکر شاخت کے بعدگولیوں سے بھون دیاگیا،حکمرانوں سے ہماراسوال ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کہاں ہے ؟ عوام اورشہداء کے ورثاء کوکھل کربتایاجائے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکی راہ میں کونسا خفیہ ہاتھ روکاوٹ ہے ؟ دہشتگروں کوگرفتاری کے بعدکس کے اشارے پررہاکیاجاتاہے ؟شب برات قبولیت دعا کا وسیلہ ہے ۔ایک مسیحا کی آمد سے دنیا عدل و انصاف کا گہوارہ بن جائیگی، عدل و انصاف کے فقدان نے مسلمانوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا مظلومین کی فتح کا وعدہ ضرور پورا ہو گااورمہدی موعودظہورفرماکرفتنہ وفسادسے بھرپوردنیاکوعدل سے ہمکنارکریں گے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے عالمگیرایام عدل کی مناسبت سے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آقای موسوی نے باورکرایاکہ وزیرستان سمیت دیگرعلاقوں میں دہشت گردوں کوسیروتفریح ،اعزازات سے نوازنے ، گلے میں پھولوں کے ہارڈالنے کاکیامطلب ہے ؟ بلکہ بعض شہدائے سیکیورٹی کے جنازے بھی کالعدم گروپوں کے سرکردہ لیڈران سے پڑھوائے گئے ،سانحہ اے پی ایس کے ماسٹرمائنڈکورہاکرکے ٹی وی چینلزپرلانے کی پالیسی سے دشمن فائدہ اٹھاکردہشتگردی کے سانحات کاملبہ پاکستان پرڈالتاہے ، جس دہشت گردنے 100بیگناہ شیعہ مارکرسنیچری بنانے کادعویٰ کیا اسے رہاکردیناچہ معنی دارد؟ عالمی سرغنہ ٹرمپ اورنیتن یاہوخودپاکستان نہیں آئیں گے انکے بغل بچے قتل عام کررہے ہیں ۔

انہوں نے اس امرپرافسوس کااظہارکیاکہ ہندوبنیاتو ہرموقع پرپاکستان کے دس ٹکڑے کرنے کااقبال جرم کرتاہے اوراس نے بلوچستان کوپاکستان سے جداکرنے کی بڑھک بھی ماری ہے لیکن ہمارے حکمران خیرسگالی کے طورپرازلی دشمن کے پائلٹ اورجاسوس رہاکررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیزپاکستان چارعشروں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، ایک گھناؤنی سازش کے تحت پاکستان کوغیرمستحکم کرناشیاطین ثلاثہ کاایجنڈاہے کیونکہ نظریہ اساسی ، سی پیک منصوبے اورپاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے انکی نیندیں حرام ہوچکی ہیں جسے سبوثاژکرنے اوراستعماری پٹھو ممالک بالخصوص مقبوضہ کشمیراورفلسطین میں اقلیتوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹاکرابلیسی قوتیں اپنے مفادات کیلئے اپنے پٹھوؤں کاتسلط قائم کرناچاہتی ہیں ۔

آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورمیں آرمی پبلک سکول کونشانہ بنایاگیا بچوں تک کونہیں بخشاگیا،دہشت گردی کے سدباب کیلئے نیشنل ایکشن پلان کوسامنے رکھکرآپریشن ضرب عضب کے ذریعے عساکرپاکستان نے دہشتگردوں کی کمرتوڑی اورموجودآرمی چیف نے کمان سنبھال کرردالفسادآپریشن شروع کیاجوتاہنوذجاری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت ہزاروں شہری دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، 12مئی 2007ء کوکراچی میں قتل عام کیاگیا ، 2016ء میں سول ہسپتال کوئٹہ میں خودکش حملے میں 6درجن کے لگ بھگ وکلاء شہیدہوئے مگرحکمرا نوں،سیاستدانوں نے مگرمچھ کے آنسوبہانے کے علاوہ مجرموں کوکوئی سزانہیں دی بلکہ انہوں نے عدلیہ کے فیصلوں کواپنے خلاف سمجھا، 2019ء میں 5کے لگ بھگ حملے ہوئے جن میں 12اپریل کوہونے والے حالیہ افسوسناک سانحہ ہزارگنجی کوئٹہ میں ڈیڑھ درجن سے زائدمحنت کشوں کوموت کی گھاٹ اتاردیاگیا ، حیات آبادپشاورمیں دہشت گردی رونماہونے سے قبل بہادرسیکیورٹی اداروں نے آپریشن کرکے پانچ دہشت گردوں کوواصل جہنم کیاجبکہ ایک اہلکاردرجہ شہادت پرفائزہوا۔

آقای موسوی نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف آپریشن ردالفسادکومنظقی انجام تک پہنچانے کیلئے پوری قوم کویک جان دوقالب بنناہوگااورحکمرانوں کوخلوص نیت کیساتھ عملی اقدامات کرنے ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.