تازہ ترین خبریںشاعریمنتخب مضامین

وہ جنگل میں یثرب کی گودی کے پالے؛ کلام نجم آفندی

ولایت نیوز شیئر کریں

کلام : شاعر اہلبیت علامہ نجم آفندی
وہ جنگل میں یثرب کی گودی کے پالے ****** قیامت ہے تیغ جفا کے حوالے
وہ عون و محمد وہ اکبر وہ قاسم نگاہیں اجل کی نگاہوں میں ڈالے
وہ مضبوط ہاتھوں میں گھوڑوں کی باگیں ****** وہ بھر پور شانوں پر زلفیں سنبھالے
وہ جینے کے دن اور وہ مرنے کی جلدی ****** مسافر انوکھے ارادے نرالے
وہ بچوں کے تیور ، وہ ماؤں کی ہمت ****** وہ گودوں کی دولت خدا کے حوالے
وہ پیاسوں کی امید تیروں کی زد پر ****** وہ عباسؑ مشک سکینہ سنبھالے
وہ مسلح وفا کا محبت کا مقتل ****** جوانوں میں شامل وہ بوڑھے وہ بالے
وہ قرآن کی تبلیغ پیاسی رگوں سے ****** لبوں پر تلاوت زبانوں پر چھالے
وہ تیغوں پہ سجدے وہ سجدوں پہ تیغیں وہ خنجر گلوں پہ وہ سینوں پر بھالے
وہ زخموں کی کثرت وہ بارش لہو کی ****** وہ نوجوں کے بادل میں دھنس جانے والے
عزیز اُن کے قلبوں کو حق کی حمایت****** حقیر اُن کی نظروں میں شامی رسالے
وہ تیغوں سے ٹکڑے وہ نیزوں سے چھلنی ****** وہ بندوں کے مولا وہ اللہ والے
کلیجوں میں نیزے لبوں پر تبسم ****** اذیت کو راحت کے سانچے میں ڈھالے
رضائے خدا پر جو سب کچھ لٹا دیں ****** رضائے خدا جن کو اپنا بنالے
اسی دھن میں نالے کیے جاؤ نجمی ****** یہ نوحے ہیں دنیا ہلا دینے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.