کوئی حکمران معافی کا اختیار نہیں رکھتا ، کالعدم جماعتوں کو سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگا، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کا دوٹوک موقف

ولایت نیوز شیئر کریں

کالعدم جماعتوں کو قومی دھارے میں آنے کیلئے قصا ص کے تحت سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگا کوئی حکمران معافی کا اختیار نہیں رکھتا ، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

قومی دھارے کی رٹ لگانے والے تمام جیلوں کے دروازے بھی کھول دیں !صرف شہداء کے وارثین معافی کا حق رکھتے ہیں

نواز شریف  اور اپوزیشن کے بھی لاکھوں حامی ہیں حکومت انہیں کیوں معاف نہیں کرتی؟

کالعدم جماعتوں کو پاکدامنی کے سرٹیفیکیٹ شہدا کے خون کو رائیگاں کرنا ہے

مشرف دور کی گڈ بیڈ طالبان کی پالیسی نہ دہرائی جائے ، دہشت گرد صرف دہشت گرد ہے، نہ گڈ ہے نہ بیڈ، نہ شیعہ نہ سنی ،نہ دیوبندی نہ بریلوی

سو سو لوگوں کو مار کر خوشیاں منانے والوں کو کلین چٹ دینا کوئی غیرتمند پاکستانی قبول نہیں کرے گا

امریکہ بھارت و اسرائیل کے حکمرا ن سب سے بڑے دہشت گر دہیں جو پوری انسانیت ہی نہیں بلکہ اپنے ممالک کے عوام کے بھی مجرم ہیں

امام علی نقی ؑ نے تعلیماتِ مصطفوی ؐ و مرتضوی ؑ کے چراغوں کو روشن رکھا اور دستورِ اسلام کا تحفظ فرمایا قائد ملت جعفریہ آغا حامدموسوی کا مجلس شہادت حضرت امام علی نقی ؑ سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کوئی حکمران بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو معاف کرنے کا اختیار نہیں رکھتا کالعدم جماعتوں کو قومی دھارے میں آنے کیلئے قصا ص و دیت کے تحت سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگاصرف شہداء کے وارثین معافی کا حق رکھتے ہیں ، ممنوعہ جماعتوں کیلئے قومی دھارے کی رٹ لگانے والے تمام جیلوں کے دروازے بھی کھول دیں ، میاں نواز شریف اور اپوزیشن کے بھی لاکھوں حا می ہیں حکومت انہیں کیوں معاف نہیں کرتی؟ جبکہ انہوں نے تو کسی کا خون بھی نہیں بہایا، بغیر سزا دیئے کالعدم جماعتوں کو پاکدامنی کے سرٹیفیکیٹ دینا شہیدوں کے خون کو رائیگاں اور شہداء کے وارثوں کے درد میں اضافہ کرنے کے مترادف ہے، حکومت مشرف دور کی گڈ بیڈ طالبان کی پالیسی کو نہ دہرائے دہشت گرد صرف دہشت گرد ہے نہ گڈ ہے نہ بیڈ نہ شیعہ نہ سنی نہ دیوبندی نہ بریلوی وہ صرف دہشت گرد ہے اسی تناظر میں اس سے نمٹا جائے ، سو سو لوگوں کو مار کر خوشیا ں منانے والوں کو کلین چٹ دینا کوئی غیرتمند پاکستانی قبول نہیں کرے گا، خانوادہ اہلبیت ؑ کی عظیم ترین ہستی امام علی نقی ؑ نے نہ صرف تعلیماتِ مصطفوی ؐ و مرتضوی ؑ کے چراغوں کو روشن رکھا بلکہ ظلم و بربریت کے کٹھن اور تاریک دور میں بھی دستورِ اسلام کا تحفظ فرمایا۔ ان خیالات کا اظہارانہو ں نے سوموار کو عشرہ اجر رسالت کی منا سبت سے مجلس شہادت حضرت امام علی نقی ؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آقای موسوی نے باور کرایاکہ تمام دہشت گردوں کی خالق استعماری شیطانی قوتیں ہیں اور عہد حاضر کے سب سے بڑے دہشت گرد امریکہ بھارت و اسرائیل کے حکمران ہیں جو پوری انسانیت ہی نہیں بلکہ اپنے ممالک کے عوام کے بھی مجرم ہیں انسانیت کو بچانے کیلئے امریکہ بھارت اسرائیل کے عوام دہشت گرد حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ پوری انسانیت کے دکھ درد سانجھے اور مشترک ہیں اسلام جغرافیائی حدود کا قائل نہیں دین توحید بلاتفریق رنگ نسل مذہب مسلک‘ ہر انسان کا مسیحا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر و فلسطین کے مظلوموں نے اپنے انسانی و آئینی حقوق کی بازیابی کیلئے تحریکیں شروع کررکھی ہیں اور اس پاداش میں ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جن کی اجتماعی قبروں کے مناظر لرزا دینے والے ہیں ایسے مردان حریت کا دفاع ہر باضمیر انسان پر واجب ہے ۔لیکن بدقسمتی سے ان حریت و آزادی کی تحریکوں کے ساتھ اقوام متحدہ کا رویہ دو ہراا ور منافقانہ ہے مشرقی تیمور اور سوڈان کوتو حق خو د ارادیت ت دلوا دیاگیا لیکن کشمیری اور فلسطینی آج بھی لاکھوں قربانیوں کے باوجود عالمی ضمیر کی بے حسی کا ماتم کررہے ہیں ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ کشمیرو فلسطین میں آزادی کے طلبگار چونکہ عالمی قوتوں کے پٹھو اور آلہ کار بننے کو تیار نہیں لہذا ان حریت پسند مجاہدین کو دہشت گرد کے خطاب سے نوازا جارہا ہے جو انسانیت کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ عرب ریاستیں پہلے فلسطین کاز کی حمایت تو کرتی رہیں لیکن اب استعماری آلہ کار کا کردار قبول کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار ہو چکی ہیں ، ایران نے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے اسی لئے ٹرمپ نے ایران کو دہشت گردی کا محور قرار دیااور کشمیریوں کی تائید و حمایت کی بناء پر بھارت پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ایک جا نب وہ جماعتیں ہیں جو پاکستان ایران یا عربوں کی سرزمین استعمال کرکے کشمیریوں فلسطینیوں کی مدد کرتی رہی ہیں اور اس جرم میں دہشت گرد ٹھہرائی جاتی ہیں جبکہ دوسری قسم ان عناصر کی ہے جو بڑی طاقتوں کے آلہ کار بن کر پاک سر زمین کو چھلنی کرتے رہے ،بے گناہوں کا خون بے دریغ بہاتے رہے ان دہشت گردوں کا مقصد پاکستا ن کو نظریہ اساسی سے ہٹانا، ایٹمی قوت کو سبوتاژ کرنا اور سی پیک جیسے اقتصادی انقلاب کے منصوبوں کو ناکام کرنا ہے ، ان پاکستان دشمن دہشت گردوں نے پون لاکھ بے گناہ پاکستانیوں کا خون پانی کی طرح بہایا 15ہزار سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہیدکیا،انہیں ریاست یا حکومت کیسے معاف کرسکتے ہیں؟ اسلام قصاص اور دیت کے قوانین کا پرچارک ہے یعنی آنکھ کے بدلے آنکھ ، ہاتھ کے بدلے ہاتھ اور خون کے بدلے خون ! ۔

انہوں نے کہا کہ دین کی رو سے صرف اور صرف آنحضور ؐ اور ان کے خاص نائبین تمام نفوس کے مالک ہونے کے ناطے کسی کا قتل معاف کرسکتے ہیں جیسا کہ فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم ؐ نے لا تثریب علیکم الیوم کا نعرہ لگا کر اپنے بدترین دشمنوں اور اپنے پیارے چچا حضرت حمزہؓ کا جگر چبانے والوں تک کو معاف کردیا،لیکن کوئی دوسرا حکمران اس طرح نفوس کا مالک نہیں نہ اسے یہ اتھارٹی حاصل ہے، امام خمینیؒ نے بھی ایرانی انقلاب کے بعد ہر انسانی مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شا ہ موسوی نے اس عزم کا اظہار کیاکہ نفرت و دہشت کے خاتمے اور وحدت و اخوت کے فروغ کیلئے تحریک نفاذ جعفریہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

یہ بھی پڑھئے :

علماء بورڈ کو بھی کالعدم جماعتوں سے بھر لیا گیا ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو کسی کو پاکستان پر الزام لگانے کی جرات نہ ہوتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.