ٹی این ایف جے نارتھ امریکہ : قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی ماتمی احتجاج کی کال پر بھرپور لبیک کہیں گے
نیویارک (ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نارتھ امریکہ کی جانب سے یہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ مکتب تشیع کے آئینی حقوق کی پامالیوں اور بنیادی مذہبی حقوق پر حکومتی قدغنوں کے خلاف جہان تشیع کے روحانی پیشوا آقائے حامد علی شاہ موسوی کے 25 رجب کو ماتمی احتجاج پر کی کال پر بھرپور لبیک کہیں گے ۔
اس امر کا اعلان ٹی این ایف جے نارتھ امریکہ کے صدر سید کرار نقوی نے تحریک کے کارکنان اور عزاداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ واشنگٹن ڈی سی اور نیو یارک سمیت امریکی ریاستوں میں پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں یاد داشتیں بھی پیش کی جائیں گی ۔
امریکہ کے معروف ویب چینل ٹی وی 110 نے بھی ماتمی احتجاج کی حمایت میں آواز بلند کررکھی ہے۔