
پشاور :رکاوٹیں توڑ کرمرکزی جلوس تابوت کی برآمدگی، ٹی این ایف جے اور ذیلی تنظیموں کی نمایاں کارکردگی
پشاور( ولایت نیوز) عالمی ایام عزاکی مناسبت سے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کایوم شہاد ت دنیابھرکی طرح پورے صوبہ خیبرپختونخو میں بھی مذہبی جذبے اورعقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا۔ اس موقع پر امامبارگاہوںمیں مجالس عزا ہوں گی اورتابوت وعلم کے جلوس برآمدہوئے ۔

جلوس تمام تر رکاوٹوں کو توڑتا ہوا امام بارگاہ آغا سید عالم شاہ سے برآمد ہوا اور امام بارگاہ ھذا میں اختتام پذیر ہوا ۔۔اس موقع پر مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے مختار فورس کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فرائض بھی سرانجام دئیے اور اس کے ساتھ ساتھ ہینڈ سینیٹائیزر اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروایا گیا۔۔
تمام سرگرمیوں میں صوبائی صدر شاہق کیانی ، صوبائی جنرل سیکریٹری عالی شان کیانی، نائب صدر میر علی عارف جبکہ ضلعی کابینہ میں اور دیگر ممبران نے بھرپور کردار ادا کیا۔۔


قبل ازیں مجلس سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما مولاناآغا سیدظاہرعلی شاہ کاظمی نے خطاب کیا۔
اختتام پربانی جلوس آغاسیدحامدجعفری نے تحریک نفاذفقہ جعفریہ اورذیلی شعبہ جات سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہاکہ ہماری قیادت عزادارہے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے اپنے قول وفعل سے ثابت کیاہے کہ کٹ سکتے ہیں مرسکتے ہیں عزاداری پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جان ومال و مرکزکیلئے حاضر ہے ۔




ٹانک ، گرہ بلوچ ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، لکی مروت ، کوہاٹ ، شیرکوٹ چکرکوٹ مردان میں مجالس عزااورجلوس ہائے تابوت برآمدہوئے ہیں