زائرین کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی صدرٹی این ایف جے کا ٹیکسلا قرنطینہ سنٹر کا دورہ

ولایت نیوز شیئر کریں

ٹیکسلا (ولایت نیوز ) ٹیکسلا میں قائم قرنطینہ سینٹر کے انتظامات کا جائزہ لینے اور وہاں پر موجود زائرین کے مسائل معلوم کرنے کیلئے صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب علامہ سید حسین مقدسی نے راولپنڈی ڈویژن کے سب سے بڑے قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا جو ٹیکسلا انجینئرنگ یونیورسٹی میں قائم ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے فرداً فرداً زائرین سے ان کے مسائل معلوم کئے اور وہاں موجود انتظامیہ افسران کو زائرین کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے زو ر دیا با لخصوص جن زائرین کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں انہیں فوری واپس بھجوانے کا مطالبہ کیا ۔

زائرین نے علامہ حسین مقدسی اور انکے رفقاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ سید اسد شاہ نقوی اور سید عترت شام سمیت دیگر عمائدین بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے۔

اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر محمد فہیم خان نے صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب علامہ سید حسین مقدسی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انہیں قرنظینہ سینٹر میں زائرین کی سہولیات کے لیئے کیئے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ علامہ مقدسی نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زائرین متواتر مصائب سے گزر رہے ہیں جنہیں ہر ممکن ریلیف دینا اور جلد از جلد گھروں تک پہنچانا انتظامیہ کی ترجیح ہو نی چاہئے ۔

ٹی ایان ایف جے کے صوبائی زائرین سہلوت مرکز کے ترجمان حسن کاظمی کے مطابق درج ذیل زائرین ٹیکسلا قنطینہ میں موجود ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.