سپہ سالار کا بیان قومی امنگوں کا ترجمان؛ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ 40سال سے بیرونی ایجنڈوں کو بے نقاب کررہی ہے ، علامہ حسین مقدسی

ولایت نیوز شیئر کریں

دوست نما وطن دشمنوں کی سرکوبی کیلئے سپہ سالار کا بیان قومی امنگوں کا ترجمان، ٹی این ایف جے کا دیرینہ مطالبہ ہے۔آغا حسین مقدسی
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی کا روز اول سے کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو خوش کرکے پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا
پنجاب و وفاق میں ذکر حسین (ع) پر غیر آئینی پابندیاں، یزیدیت و خارجیت کو تقویت دینے کے مترادف ہیں۔
فتنہ خوارج سے برسر پیکار عساکر پاکستان کے شہداء قوم کا فخر ہیں، سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی کا بیان

راولپنڈی ( ) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کی جانب سے وطن عزیز کے دوست نما دشمنوں کی سرکوبی کے لیے بیان قومی امنگوں کا ترجمان ہے. ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی کا روز اول سے کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو خوش کرکے پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، 20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو بہت سے دوست نما دشمنوں کا خاتمہ ہو چکا ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ 40سال سے بیرونی ایجنڈوں کو بے نقاب کررہی ہے ، سپریم کورٹ میں پیش کردہ موسوی امن فارمولہ کا ایک ایک لفظ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نسخہ اکسیر ہے ۔

آغا مقدسی نے باور کرایا کہ دہشتگردوں کو نظریاتی و مادی سپورٹ فراہم کرنیوالے سہولتکار دہشتگردی کی لائف لائن ہیں۔ قتل کی ترغیب دینے والا بھی برابر کی سطح پر شریک جرم اور امن کے لیئے خطرہ ہے۔ انہوں نے یہ بات بیرونی فنڈنگ پر پلنے والی کالعدم جماعتوں کی وفاداریاں و سہولتکاریاں بیرونی آقاؤں کیلئے ہیں۔ سربراہ ٹی این ایف جے نے کہا کہ فتنہ خوارج سے برسر پیکار عساکر پاکستان کے شہداء قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا پنجاب و وفاق میں ذکر حسین (ع) پر غیر آئینی پابندیاں، یزیدیت و خارجیت کو تقویت دینے کے مترادف ہیں

https://dailypakistan.com.pk/03-Feb-2025/1801959

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.